سیما غلام حیدر مشکل میں پھنس گئی، بھارتی عدالت نے طلب کرلیا

منگل 16 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارتی عاشق سے شادی کے لیے پاکستان سے بذریعہ نیپال بھارت جانے والی سیما حیدر کو نوئیڈا کی فیملی کورٹ نے طلب کرلیا۔

ان کے شوہر غلام حیدر نے نوائیڈا کی ایک عدالت میں درخواست دائر کی تھی۔ پاکستان میں سیما حیدر کی شادی غلام حیدر سے ہوئی تھی جن کے 4 بچے بھی ہیں۔ سیما گزشتہ سال مئی میں اپنے 4نابالغ بچوں کے ساتھ چوری چھپے بھارت پہنچی تھیں۔

خیال رہے کہ سیما کی بھارتی شہری سچن مینا سے پہلی گفتگو 2019 میں آن لائن شوٹنگ گیم پب جی پر ہوئی تھی جس کے بعد دونوں کی پہلی ملاقات مارچ 2023 میں نیپال میں ہوئی تھی جہاں سیما نے ہندو مذہب اختیار کر لیا تھا۔

اس جوڑے نے مبینہ طور پر ہندو رسم و رواج کے مطابق کھٹمنڈو میں شادی کی اور پھر بچوں کے ساتھ 13 مئی 2023 کو نیپال کے راستے بھارت میں داخل ہوئے۔ دونوں نے گزشتہ ماہ اپنی شادی کی پہلی سالگرہ بھی منائی تھی۔

کچھ روز قبل سیما کے پاکستانی شوہر غلام حیدر نے ایک بھارتی وکیل کے ذریعے نوئیڈا کی فیملی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی، جس میں سچن مینا کے ساتھ سیما کی شادی کو چیلنج کیا گیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ کے شرکا کی ملاقات

ایبٹ آباد میں مسافر وین کو حادثہ، باپ بیٹے اور 2 بہنوں سمیت 6 افراد جاں بحق

ٹرمپ نے صحافی کے سخت سوال پر ممدانی کو کیسے مشکل سے نکالا؟

آزاد سکھ ریاست بناکر رام مندر کی جگہ بابری مسجد تعمیر کریں گے، گرپتونت سنگھ پنوں

سندھ واحد صوبہ ہے جہاں بچوں کو ’چائلڈ ابیوز‘ سے بچانے کی تربیت دی جاتی ہے، مراد علی شاہ

ویڈیو

میڈیا انڈسٹری اور اکیڈیمیا میں رابطہ اور صحافت کا مستقبل

سابق ڈی جی آئی ایس آئی نے حساس ڈیٹا کیوں چوری کیا؟ 28ویں آئینی ترمیم، کتنے نئے صوبے بننے جارہے ہیں؟

عدلیہ کرپٹ ترین ادارہ، آئی ایم ایف کی حکومت کے خلاف چارج شیٹ، رپورٹ 3 ماہ تک کیوں چھپائی گئی؟

کالم / تجزیہ

ثانیہ زہرہ کیس اور سماج سے سوال

آزادی رائے کو بھونکنے دو

فتنہ الخوارج، تاریخی پس منظر اور آج کی مماثلت