آواران: سیلابی ریلے میں بہہ کر ایک ہی خاندان کے 8 افراد ہلاک

ہفتہ 18 مارچ 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کار میں سوار خواتین اور بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے 8 افراد بلوچستان کے ضلع آواران میں ایک سیلابی ریلے کا شکار ہوکر جاں کی بازی ہار گئے ہیں۔

ضلع آواران کی تحصیل جھاؤ میں گزشتہ شب طوفانی بارش کے باعث ندی نالوں میں تغیانی پیدا ہونے کے باعث ایک گاڑی سیلابی ریلے میں بہہ گئی اور کار سواروں میں سے کوئی بھی باہر نہ نکل سکا۔

ڈپٹی کمشنر آواران کے مطابق آواران سے جھاؤ کے درمیان برساتی نالے میں ایک گاڑی کے سیلابی ریلے میں بہہ جانے کا جان لیوا حادثہ پیش آیا جس میں ایک ہی خاندان کے 8 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

’جاں بحق افراد میں خواتین اور بچے شامل ہیں۔ ریسکیو اہلکاروں نے 7 لاشیں نکال لی ہیں جب کہ ایک بچے کی تلاش جاری ہے۔‘

وزیر اعلٰی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے آواران میں سیلابی ریلے میں گاڑی بہہ جانے سے آٹھ افراد کی ہلاکت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ خاندان کو بھرپور معاونت کی پیشکش کی ہے۔

وزیر اعلٰی بلوچستان نے ضلعی انتظامیہ کو بارشوں اور سیلابی ریلوں کو مدنظر رکھتے ھوئے لوگوں کی آمد و رفت کو محفوظ بنانے کی بھی ہدایت کی ہے۔

’بارشوں اور سیلابی ریلوں کے خدشات کو سامنے رکھتے ہوۓ سفر کرنے والے لوگوں کی رہنمائی کی جاۓ۔احتیاطی تدابیر کے زریعہ ناخوشگوار حادثات سے بچاؤ ممکن ہے۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

‘شہر کی ترقی کے لیے ایک ہیں،’ باہمی تناؤ کے باوجود ٹرمپ اور زہران ممدانی کی خوشگوار ملاقات

ثانیہ زہرہ کیس اور سماج سے سوال

آئی ایم ایف رپورٹ: سرکاری ملکیتی ادارے کرپشن کی وجہ قرار، عدالتی اصلاحات پر زور

ایوان بلوچستان میں وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی کے مخالف کون؟

کیا ایم کیو ایم مشرف دور حکومت سے زیادہ طاقت ور ہو گئی ہے؟

ویڈیو

سابق ڈی جی آئی ایس آئی نے حساس ڈیٹا کیوں چوری کیا؟ 28ویں آئینی ترمیم، کتنے نئے صوبے بننے جارہے ہیں؟

عدلیہ کرپٹ ترین ادارہ، آئی ایم ایف کی حکومت کے خلاف چارج شیٹ، رپورٹ 3 ماہ تک کیوں چھپائی گئی؟

دبئی ایئر شو کے دوران بھارتی جنگی طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ ہلاک

کالم / تجزیہ

ثانیہ زہرہ کیس اور سماج سے سوال

آزادی رائے کو بھونکنے دو

فتنہ الخوارج، تاریخی پس منظر اور آج کی مماثلت