شوبز انڈسٹری سے دوری، دیپیکا پڈوکون کی نئی مصروفیات کیا ہیں؟

بدھ 17 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بالی ووڈ کی خوبرو جوڑی اداکار رنویر سنگھ اور اداکارہ دیپیکا پڈوکون آئندہ ستمبر میں اپنے پہلے بچے کو خوش آمدید کہنے والے ہیں۔ فلم ’اوم شانتی اوم‘ سے بالی ووڈ کی دنیا میں قدم رکھنے والی اداکارہ دیپیکا پڈوکون ان دنوں فلمی دنیا سے دور ’میٹرنٹی لِیو‘ پر ہیں۔

شوبز انڈسٹری سے بریک لینے کے بعد اداکارہ دیپیکا پڈوکون نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ فلمی دنیا سے بریک لینے کے بعد فارغ اوقات میں کیا کرتی ہیں۔

اداکارہ کی جانب سے پوسٹ کی گئی تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کپڑے پر ڈیزائن پہلے سے پرنٹ ہے جس پر گلاب کے پھول اور پتے بنے ہوئے ہیں جس پر اداکارہ سرخ اور سبز دھاگے سے کڑھائی کر  رہی ہیں۔

انسٹاگرام پر اپنے پیغام میں دیپیکا پڈوکون نے لکھا، امید ہے کہ مکمل تیار کرنے کے بعد اس کی آخری شکل بھی آپ سب کو دکھا سکوں گی۔

اس پوسٹ پر صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے کیے جا رہے ہیں۔ کسی نے ان کے کڑھائی کے کام کو سراہا تو کوئی ان کی نئی تصاویر کا بے چینی سے انتظار کرتا نظر آیا۔ صارفین نے اداکارہ دیپیکا پڈوکون اور ان کے آنے والے ننھے مہمان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

واضح رہے کہ رنویر سنگھ اور دیپیکا پڈوکون نے سال 2018 میں اٹلی میں شادی کی تھی اور بچے کی متوقع آمد کا اعلان 29 فروری کو سوشل میڈیا پر کیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد پولیس جنید اکبر اور دیگر کی گرفتاری کے لیے کے پی ہاؤس پہنچ گئی

ہندو برادری کے افراد کو داخلے سے روکنے کی بات درست نہیں، پاکستان نے بھارتی پروپیگنڈا مسترد کردیا

کوئی چھوٹا بڑا نہیں ہوتا، ہم سب انسان ہیں، امیتابھ بچن نے ایسا کیوں کہا؟

پارلیمنٹ ہاؤس سے سی ڈی اے اسٹاف کو بیدخل کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں، ترجمان قومی اسمبلی

ترکی میں 5 ہزار سال پرانے برتن دریافت، ابتدائی ادوار میں خواتین کے نمایاں کردار پر روشنی

ویڈیو

کیا پاکستان اور افغان طالبان مذاکرات ایک نیا موڑ لے رہے ہیں؟

چمن بارڈر پر فائرنگ: پاک افغان مذاکرات کا تیسرا دور تعطل کے بعد دوبارہ جاری

ورلڈ کلچرل فیسٹیول میں آئے غیرملکی فنکار کراچی کے کھانوں کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟

کیا اب بھی آئینی عدالت کی ضرورت ہے؟