’کنگال خیبر پختونخوا میں عیاشیوں کے نئے ریکارڈ‘ مشال یوسفزئی کے لیے 1 کروڑ 71 لاکھ کی گاڑی خریدنے کی سمری، صارفین کی تنقید

بدھ 17 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی خاتون مشیر اور سیکرٹری سماجی بہبود کو اس وقت سوشل میڈیا  شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے کیونکہ ان کے لیے 1 کروڑ 71 لاکھ روپے کی گاڑی خریدنے کی سمری تیار کی گئی ہے۔ یہ خبر آنے کے بعد خیبر پختونخوا حکومت کو صارفین کی جانب سے شدید رد عمل کا سامنا ہے۔

مقدس فاروق اعوان نے کہا کہ مشال یوسفزئی کے لیے 1 کروڑ 71 لاکھ روپے کی گاڑی خریدی جائے گی، پی ٹی آئی مریم نواز پر تو بہت تنقید کرتی تھی اب خود بھی وہی سب کر رہی ہے۔

پی ٹی آئی رہنما شہباز گل نے اس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر یہ خبر درست ہے تو اس فیصلے کو عوامی مفاد میں واپس لے لینا چاہیے کیونکہ عمران خان کو یہ چیزیں پسند نہیں ہیں۔

آنسہ بٹ نے لکھا کہ شاباش خیبر پختونخوا حکومت، آپ نہیں سدھر سکتے۔

سابق ایم پی اے سنتوش کمار بگٹی لکھتے ہیں کہ پہلے تو مشال یوسفزئی کو سرکاری عہدے سے نوازا اور اس نے خود اپنے لیے ایک کروڑ 71 لاکھ روپے، اور اپنے سیکرٹری کے لیے 70 لاکھ روپے سے زیادہ کی گاڑیاں مانگ لیں، اور سمری بھی تیار کرکے بھیج دی۔

شمع جونیجو نے تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ کنگال خیبر پختونخوا میں عیاشیوں کے نئے ریکارڈ بن رہے ہیں اب مشال یوسفزئی کے لیے پونے 2 کروڑ کی گاڑی خریدی جائےگی۔

جہاں کئی صارفین خیبر پختونخوا حکومت اور مشال یوسنفزئی پر تنقید کرتے نظر آئے وہیں پی ٹی آئی کے حامی سارفین کا کہنا ہے کہ یہ نوٹیفیکشن جعلی ہے، پی ٹی آئی کے ایک ایکٹوسٹ نے لکھا کہ میری ابھی خیبرپختونخوا کے مشیر مالیات مزمل اسلم سے بات ہوئی ہے ان کا کہنا تھا کہ میں کسی کو چائے کی نئی پیالی نہیں خریدنے دیتا  تو یہ کس نئی گاڑی کی بات کررہے ہیں۔ ان سے کہیں کہ وہ کاغذات دکھا دیں جس میں گاڑی خریدنے کی سمری ہو۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ہانک کانگ سپر سکسز ٹورنامنٹ کا آغاز آج سے، پاک بھارت ٹاکرا کب ہوگا؟

سابق پی ایس ایل کرکٹر عرفان جونیئر پر گیند سے چھیڑ چھاڑ کے الزام میں 5 میچز کی پابندی

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے بہترین قیادت فراہم کی ہے، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز

وزیراعظم کی مصروفیات کے باعث وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس ملتوی

فرانس میں گھر کے مالک کو باغیچے میں دبایا گیا 8 لاکھ ڈالر مالیت کا سونا مل گیا

ویڈیو

گیس کی عدم موجودگی میں گیزر بند، پانی کیسے کریں گرم؟ عوام کی رائے

’ایئر کراچی‘ کا ہدف کتنے سو جہاز ہیں اور مسافروں کو کیا سہولیات دی جائیں گی؟

وی ایکسکلوسیو: آئین زندہ دستاویز ہے، 27ویں کے بعد مزید ترامیم بھی لائی جاسکتی ہیں، مصطفیٰ کمال

کالم / تجزیہ

ممدانی کی جیت اور وہ خوشی جس پر اعتراض ہوا ؟ 

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟