آئٹم گرل نورا فتیحی کا نماز کی ادائیگی سے متعلق حیران کن انکشاف

جمعرات 18 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بالی ووڈ فلموں میں اپنے ڈانس نمبرزکے لیے مشہور نورا فتیحی نے اسلام کے ساتھ اپنے گہرے تعلق اور زندگی میں نماز کی اہمیت کے بارے میں بات کر کے سب کو حیران کردیا۔

ایک انٹرویو میں کینیڈین رقاصہ اور اداکارہ نورا فتیحی نے کہا کہ نماز ایک مراقبہ کی طرح ہے، جو بندوں کو اپنے خالق سے جڑنے اور روحانی اور ذہنی سکون حاصل کرنے کا موقع فراہم کرتی ہے۔

انٹرویو کے دوران میزبان نے جب ان سے پوچھا کہ کیا وہ روزانہ نماز پڑھتی ہیں، تو نورا نے کہا، ہاں، ہاں۔ جب آپ اپنے خالق کے ساتھ جڑتے ہیں تو آپ روحانی اور ذہنی طور پر ایک مختلف دائرے میں ہوتے ہی۔

انہوں نے مزید کہا کہ دن میں پانچ وقت کی نماز پڑھنے میں کیا خوبصورت بات ہے، یہ وہی شخص بتا سکتا ہے جو اسے ادا کرتا ہے۔ نماز کا وقت وہ وقت ہوتا ہے جب آپ ہر کام کاج سے رک جاتے ہیں اور آپ اپنے خالق کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

اداکارہ نے اس بات کو تسلیم کرتے ہوئے کہ وہ اپنے مصروف شیڈول کی وجہ سے دن میں پانچ وقت کی نماز نہیں پڑھ پاتیں۔ البتہ انہوں نے نماز سے آنے والی تبدیلی پر روشنی ڈالی، اسے ایک ‘لین دین کے عمل’ کے طور پر بیان کیا جہاں اظہار تشکر کائنات اور خدا سے مزید برکات حاصل کرنے کا باعث بنتا ہے۔

نورا فتیحی نے مزید کہا کہ دن میں پانچ وقت کی نماز ادا کرنا بہت اچھی بات ہے، میں یہ نہیں کہہ رہی کہ میں دن میں پانچ وقت کی نماز پڑھتی ہوں، بعض اوقات بہت مصروف رہتی ہوں تو کبھی 2 یا 3 پڑھ پاتی ہوں لیکن جب آپ شکر گزار ہوتے ہیں تو کائنات کا خدا آپ کو زیادہ دیتا ہے کیونکہ ‘خالق’ کے ساتھ تعلق استوار کرنے سے ہر کسی کو بیرونی طاقتوں سے ‘تحفظ’ مل سکتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان اور سعودی عرب کے دفاعی معاہدے پر بات اسرائیل کے ایران پر حملوں کے وقت ہوئی، احمد حسن العربی

پاک سعودیہ دفاعی معاہدہ اسلامی دنیا کی سب سے بڑی پیشرفت ہے، مشاہد حسین

ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟

چمن میں دھماکا: 5 افراد جاں بحق، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے

ویڈیو

پاکستان اور سعودی عرب کے دفاعی معاہدے پر بات اسرائیل کے ایران پر حملوں کے وقت ہوئی، احمد حسن العربی

پاک سعودیہ دفاعی معاہدہ اسلامی دنیا کی سب سے بڑی پیشرفت ہے، مشاہد حسین

اسلام آباد میں اولمپئین ارشد ندیم کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا فیصلہ

کالم / تجزیہ

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے

سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

چارلی کرک کا قتل