نیسلے کی تیار کردہ بچوں کی خوراک سے متعلق تہلکہ خیز انکشافات

جمعہ 19 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

دنیا کی سب سے بڑی اشیائے خورونوش کی کمپنی نیسلے کی جانب سے غریب ممالک میں فروخت ہونے والے بچوں کے دودھ اور اناج کی مصنوعات میں چینی اور شہد شامل کرنے کا انکشاف سامنے آیا ہے۔

بچوں کی خوراک میں مٹھاس کا یہ استعمال موٹاپے اور دائمی بیماریوں کو روکنے کے بین الاقوامی رہنما اصولوں کی خلاف ورزی ہے۔نیسلے کمپنی کی جانب سے بچوں کی خوراک سے متعلق یہ خلاف ورزیاں صرف ایشیائی، افریقی اور لاطینی امریکی ممالک میں پائی گئیں۔سوئس تحقیقاتی تنظیم پبلک آئی کے مہم چلانے والوں نے ایشیا، افریقہ اور لاطینی امریکا میں فروخت ہونے والی سوئس ملٹی نیشنل کمپنی کے بچوں کے کھانے کی مصنوعات کے نمونے جانچ کے لیے بیلجیئم کی لیبارٹری میں بھیجے۔

مصنوعات کی پیکیجنگ کے نتائج اور جانچ سے پتا چلا کہ نیڈو (دودھ) اور سیریلیک کے نمونوں میں سکروز یا شہد کی شکل میں چینی شامل کی گئی ہے۔

نیڈو دودھ کا ایک فارمولہ برانڈ ہے اور ایک سال یا اس سے زائد عمر کے بچوں کیلئے فروخت کیا جاتا ہے جبکہ سیریلیک ایک سیریل ہے جو 6 ماہ سے 2 سال تک کے بچوں کیلئے تیار کیا جاتا ہے۔

اس کے برعکس برطانیہ سمیت نیسلے کی مرکزی یورپی منڈیوں میں فروخت ہونے والے چھوٹے بچوں کے فارمولوں میں کوئی چینی شامل نہیں کی جاتی۔ البتہ بڑے بچوں کیلئے بنائے جانے والے کچھ سیریلز میں چینی شامل ہوتی ہے، لیکن 6 ماہ اور ایک سال کے درمیان کے بچوں والی مصنوعات میں ایسی کوئی چیز نہیں ہوتی۔

یورپی خطے کے عالمی ادارہ صحت کے رہنما اصولوں میں کہا گیا ہے کہ 3 سال سے کم عمر بچوں کے لیے کسی بھی کھانے میں کسی بھی قسم کی شکر یا میٹھا کرنے والے اجزا کی اجازت نہیں ہے۔اگرچہ دیگر خطوں کے لیے خاص طور پر کوئی رہنما ہدایت نہیں دی گئی تاہم محققین کا کہنا ہے کہ یورپی دستاویز دنیا کے دیگر حصوں کے لیے یکساں طور پر قابل اطلاق ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سویڈن روس کے اندر مار کرنے والے طویل فاصلے کے میزائل کیوں چاہتا ہے؟

تائیوان میں کسی بھی غیر ملکی مداخلت کو کچل دیا جائے گا، چین کا واضح پیغام

عوام نے انتشار، بدتمیزی اور الزام تراشی کی سیاست مسترد کردی، مریم نواز

جنوبی کوریا کے نیشنل میوزیم میں پہلی مستقل اسلامی آرٹ گیلری کا افتتاح

نائجیریا: اغوا کی گئی 24 اسکول طالبات ایک ہفتے بعد بازیاب

ویڈیو

وی ایکسکلوسیو: اسمبلی توڑ دیتا تو آج بھی وزیراعظم ہوتا، چوہدری انوارالحق

جامعہ بلوچستان کے طلبہ کی آرٹ ایگزیبیشن، رنگوں، مجسموں اور خیالات سے سماجی و ماحولیاتی زخم بے نقاب

چولستان کے اونٹ کیوں مر رہے ہیں؟

کالم / تجزیہ

این اے 18 ہری پور سے ہار پی ٹی آئی کو لے کر بیٹھ سکتی ہے

دیوبند کا سب سے بڑا محسن : محمد علی جناح

پاکستان کا جی ایس پی پلس سفر جاری رہے گا