شطرنج کے نائیجیرین چیمپیئن نے غیر مراعات یافتہ بچوں کے لیے فنڈ اکٹھا کرنے کی خاطر نیویارک کے ٹائمز اسکوائر میں 58 گھنٹے سے زیادہ ناقابل شکست رہنے کے بعد طویل ترین شطرنج میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا ہے۔
افریقہ میں بچوں کی تعلیم کے لیے 1 ملین ڈالر جمع کرنے کی امید لیے 29 سالہ ٹنڈے اوناکویا نے گزشتہ بدھ کے روز نیویارک کے مشہور ٹائمز اسکوائر پر شطرنج کے اپنے میراتھن سیشن کی ریکارڈ کوشش کا آغاز کیا تھا، ابتدا میں ان کا ارادہ اس شاہی کھیل کو 58 گھنٹے تک کھیلنے کا تھا لیکن ہفتہ کی صبح کے پہلے گھنٹے میں 12 بج کر 40 پر ان کی یہ کوشش 60 گھنٹوں پر محیط رہی۔
ٹنڈے اوناکویا نے اپنی اس حالیہ 60 گھنٹوں پر مشتمل میراتھن شطرنج کی بازی سے انہوں نے 56 گھنٹے، 9 منٹ اور 37 سیکنڈ تک جاری رہنے والے شطرنج کے موجودہ میراتھن ریکارڈ کو پیچھے چھوڑدیا ہے، جو 2018 میں ناروے کے ہالورڈ ہاگ فلیٹبو اور سجور فرکنگ اشٹاڈ نے قائم کیا تھا۔
’میں ابھی محسوس ہونے والے بہت سارے جذبات سے انصاف نہیں کرسکتا، میرے پاس ان کے لیے صحیح الفاظ نہیں ہیں، لیکن میں جانتا ہوں کہ ہم نے واقعی قابل ذکر کام کیا ہے۔‘
ٹنڈے اوناکویا کے مطابق گزشتہ رات 3 بجے وہ لمحہ تھا جب انہوں نے یہ سب کچھ ترک کرنے کا سوچا تھا، لیکن نائیجیریا کے باشندوں نے پوری دنیا سے سفر کیا اور وہ راتوں رات ان کے ساتھ رہے، ہم ایک ساتھ گا رہے تھے اور وہ ایک ساتھ ناچ رہے تھے اور میں ان سے ہار نہیں مان سکتا تھا۔‘
گنیز ورلڈ ریکارڈ کی تنظیم نے ابھی تک ٹنڈے اوناکویا کی کوشش کے ضمن میں عوامی طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے، تنظیم کو کسی بھی نئے ریکارڈ کی تصدیق کرنے میں بعض اوقات ہفتے لگ جاتے ہیں۔
’اچھی تبدیلی لانے کی جرات‘
ٹنڈے اوناکویا نے شطرنج کے ایک امریکی چیمپیئن شان مارٹینز کے خلاف بازی کھیلی، گنیز ورلڈ ریکارڈ کے رہنما اصولوں کے مطابق ریکارڈ کو توڑنے کی کوئی بھی کوشش دو کھلاڑیوں کو کرنا چاہیے جو پوری مدت تک مسلسل کھیلیں، کھیلے گئے ہر گھنٹے کے لیے ٹنڈے اوناکویا اور ان کے حریف شان مارٹینز کو صرف پانچ منٹ کا وقفہ ملا۔
وقفوں کو کبھی کبھی ایک ساتھ گروپ کیا جاتا تھا، اور ٹنڈے اوناکویا نے ان کا استعمال نائجیرین اور نیو یارک کے پرجوش ہجوم سے ملنے کے لیے کیا۔
ٹنڈے اوناکویا نائیجیریا کے دارالحکومت لیگوس کے مضافات میں واقع اکوروڈو میں 2018 میں کچی آبادیوں میں شطرنج کا منصوبہ شروع کرنے پر مشہور ہوئے تھے، یہ تنظیم اکثر ان پسماندہ نوجوانوں کو شطرنج سیکھنے کے لیے ایک جگہ پیش کرتی ہے، جن میں سے اکثر اسکول میں رجسٹرڈ نہیں اور اپنے خاندانوں کی مدد کے لیے کام کرتے ہیں، ۔
مغربی افریقی ملک میں اسکول جانے کی عمر کے ایک کروڑ سے زائد بچے اسکول نہیں جاتے، جو دنیا میں فی ملک سب سے زیادہ تعداد میں سے ایک ہے۔
ٹنڈے اوناکویا کے مینیجر، تائیو اڈییمی نے کہا کہ کوشش کے پہلے 20 گھنٹوں کے اندر مجموعی طور پر $22,000 جمع کیے گئے، انہوں نے کہا امریکا میں نائجیریا کے باشندوں، عالمی رہنماؤں، مشہور شخصیات اور سیںکڑوں راہگیروں کی طرف سے حمایت زبردست رہی ہے۔