بلوچستان میں غیر حاضر اساتذہ کیخلاف محکمانہ کارروائی؛ 78 معطل، 44 برخاست

پیر 22 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلی بلوچستان سرفرازبگٹی کے احکامات پربلوچستان بھر میں عادی غیرحاضراساتذہ کے خلاف کارروائی شروع کرتے ہوئے صوبے کے مختلف اضلاع میں غیرحاضر15سے زائد اساتذہ کے خلاف محکمانہ کارروائیاں کی گئی ہیں۔

صوبائی محکمہ تعلیم کے مطابق بلو چستان میں مجموعی طور پر 869 غیر حاضر اساتذہ کوشوکاز نوٹسز جاری کیےجاچکے ہیں جبکہ غیر حاضر 78 اساتذہ کو معطل اور مسلسل غیر حاضر 44 اساتذہ کو نوکری سے برخاست کردیا گیا ہے۔

محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری ایک اعلامیہ کے مطابق صوبے کے 377غیرحاضر اساتذہ کوجواب طلبی کے نوٹسز جاری کردیئے گئے ہیں جبکہ 166اساتذہ کی غیر حاضری کے باعث تنخواہیں بھی کاٹی گئی ہیں، اسی طرح 23 غیر حاضر اساتذہ کو وارننگ لیٹر جاری کیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے گزشتہ ماہ ایک محکمہ تعلیم کے اعلی سطح کے اجلاس میں چیف سیکریٹری کو صوبے میں 2 ہزار غیر حاضر اساتذہ کو فارغ کرنے کا حکم دیتے ہوئے ایک ماہ میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp