مقامی اور عالمی سطح پر پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔
پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 3500 روپے کمی ہو گئی ہے۔
ملک میں فی تولہ سونا 3500 روپے کمی کے بعد 248700 روپے کا ہوگیا جب کہ 10 گرام سونا 3021 روپے کمی کے بعد 213220 روپے کا ہو گیا ہے۔
اس کے علاوہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 195452 روپے ہو گئی۔
جبکہ عالمی بازار میں سونا 30 ڈالر کمی کے بعد 2381 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ہے۔