‘یہ جاہل پڑھے لکھے بھی نہیں اور کوشش بھی نہیں کرتے’، سوشل میڈیا صارفین نے حنا پرویز بٹ کو آڑے ہاتھوں لے لیا

پیر 22 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان مسلم لیگ ن کی رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ کو اکثر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تنقید کا سامنا رہتا ہے۔ حالیہ دنوں وہ اپنے دورہ چائنا کی وجہ سے تنقید کا شکار رہیں لیکن آج ان کی سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ وائرل ہو رہی ہے جس میں انہوں نے نجی ٹی وی کا ایک اسکرین شاٹ شیئر کیا جس کے مطابق وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے بلوچستان میں ایئر ایمبولینس سروس شروع کرنے کا اعلان کیا جبکہ حنا پرویز بٹ نے اپنی پوسٹ کے ساتھ کیپشن میں لکھا کہ ‘ صرف کے پی کے نہیں سندھ حکومت بھی مریم نواز صاحبہ کو فالو کر رہی ہے’۔

یہ پوسٹ جیسے ہی شیئر ہوئی سوشل میڈیا صارفین نے حنا پرویز بٹ کو آڑے ہاتھوں لے لیا اور اپنی پوسٹس میں انکو ٹرول کرنے لگ گئے۔

حنا پرویز بٹ کی پوسٹ پر سید حذیفہ بٹ نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ‘‏‎آپ کیلیے عمران خان نے کہا تھا کہ یہ جاہل پڑھے لکھے بھی نہیں ہیں اور پڑھتے بھی نہیں ہیں، صاف لکھا ہوا ہے کہ بلوچستان حکومت اور محترمہ کہہ رہی ہے سندھ حکومت

یاسر ملک نے حنا پرویز بٹ کی پوسٹ پر جواب دیتے ہوئے لکھا کہ ‘سرفراز بگٹی سندھ کا وزیر اعلی ہے؟میں بلوچستان کا سمجھ رہا تھا’

ایک اور ایکس صارف نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ‘ہاہاہاہاہا ٹک ٹاک ایمبولینس’

 

واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وزارت اعلیٰ کا منصب سنبھالتے ہی پنجاب میں ایئر ایمبولینس سروس شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔

پاکستان اور پنجاب کی پہلی ایئر ایمبولینس سروس کیلئے تربیتی سیشن کا آغاز کر دیا ہے، ایئر ایمبولینس سروس جون میں شروع ہو جائے گی۔

 

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پی ٹی سی ایل گروپ اور مرکنٹائل نے پاکستان میں آئی فون 17 کی لانچ کا اعلان کردیا

شاہین آفریدی کے نام شاندار اعزاز، ایسا کرنے والے دنیا کے پہلے فاسٹ بولر بن گئے

بین الاقوامی ذرائع نے ٹرمپ اور شہباز کی ملاقات کو کیسے کور کیا؟

وزیر دفاع خواجہ آصف کا ٹوئٹ: 2025 کو پاکستان کی بڑی کامیابیوں کا سال قرار

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی