برطانیہ میں قیدیوں کی حوالات کرایے پر لگا دی گئی، تصاویر وائرل

منگل 23 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

برطانیہ میں ایک سٹوڈیو اپارٹمنٹ وائرل ہوا ہے جس کے لیونگ روم میں قیدیوں کو بند کرنے والی حوالات بھی موجود ہے۔

ٹیلرز پراپرٹی ایجنٹس کی ویب سائٹ کے مطابق یہ اپارٹمنٹ پولیس اسٹیشن کی پرانی عمارت میں واقع ہے۔ یہ تھانہ 2017 میں بند ہوا تھا جس کے بعد اس کی عمارت میں بلاکوں کی شکل میں فلیٹ بنا دیے گئے تھے۔

تاہم فلیٹوں کے ڈیزائن بنانے والے آرکیٹیکٹ کے ذہن میں اچھوتا خیال آیا کہ کم از کم ایک فلیٹ میں وہ حوالات برقرار رہنے دی جائے جہاں کبھی پولیس قیدیوں کو بند کرتی تھی۔

حوالات والے اس انوکھے فلیٹ نے سوشل میڈیا صارفین کو اپنی طرف متوجہ کیا جو اسے کرایے پر لینے کی خواہش کا اظہار کر رہے ہیں۔


واضح رہے کہ اس فلیٹ کا ماہانہ کرایہ 750 پاؤنڈ یعنی تقریباً 2 لاکھ 58 ہزار روپے ہے۔

فلیٹ تمام سہولیات سے آراستہ ہے۔ ماڈرن فرش، سیلنگ، اوپن کچن، اور لش پش باتھ رومز۔

دوسری جانب سوشل میڈیا صارفین فلیٹ میں موجود حوالات کے استعمال پر دلچسپ پوسٹس اور کمنٹس کر رہے ہیں۔

ایک صارف نے لکھا کہ یہ شرارتی بچوں کے لیے بہترین ہے۔ جب وہ باز نہ آئیں تو سیدھا حوالات میں ڈال دو۔

ایک دوسرے صارف کے خیال میں یہ حوالات ورک فرام ہوم کے لیے دفتر بنایا جا سکتا ہے۔ اس کی سلاخوں پر پھولدار پودوں کی بیلیں چڑھا دی جائیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وینزویلا پر دوسرا امریکی حملہ ممکن ہے، ٹرمپ کا اعلان

کولمبیا سے کیوبا تک، وینزویلا کے بعد کونسے ممالک امریکی حملے کا شکار ہوسکتے ہیں؟

اعلیٰ نسل کے خرگوش اور بلیوں کی لاہور میں فروخت، کونسی نسل سب سے مہنگی ہے؟

برفباری نے پہاڑوں کو سفید چادر اوڑھا دی، مگر سیاح کم، بلوچستان کی سیاحت ایک بار پھر بدحالی کا شکار

اڈیالہ جیل میں قید عمران خان سے ملاقاتوں پر پابندی ختم نہ ہوسکی، وجہ کیا ہے؟

ویڈیو

اعلیٰ نسل کے خرگوش اور بلیوں کی لاہور میں فروخت، کونسی نسل سب سے مہنگی ہے؟

برفباری نے پہاڑوں کو سفید چادر اوڑھا دی، مگر سیاح کم، بلوچستان کی سیاحت ایک بار پھر بدحالی کا شکار

کراچی میں میرا تھن ریس کا انعقاد، عوام کی بھرپور شرکت

کالم / تجزیہ

جنریشن زی سوال ہی تو نہیں اٹھاتی

100 ارب سپر کمپیوٹرز کے برابر انسانی ذہن کے ارتقا، استعمال اور مغالطوں کا احوال

دوسرا دن