ویرات کوہلی کو امپائرز سے بحث مہنگی پڑ گئی

منگل 23 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

انڈین پریمیئر لیگ ( آئی پی ایل) میں روائل چیلنجرز بنگلور کے اسٹار بیٹر ویرات کوہلی کو امپائرز سے بحث کرنا مہنگا پڑگیا۔

ویرات کوہلی پر اتوار کو کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے خلاف آئی پی ایل میچ کے دوران امپائر سے بحث کرنے کے بعد ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر میچ فیس کا 50 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

میچ ریفری کے مطابق کوہلی آئی پی ایل کے ضابطہ اخلاق کے آرٹیکل 2.8 کے تحت لیول 1کی خلاف ورزی کے مرتکب پائے گئے۔

بعدازاں اسٹار بیٹر نے اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے میچ ریفری کا فیصلہ قبول کرلیا۔

اتوار کو کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے خلاف میچ میں رائل چیلنجرز بنگلورو کی نمائندگی کرنے والے ویرات کوہلی شاندار فارم میں دکھائی دیے۔کولکتہ نائٹ رائیڈرز کی جانب سے دیے گئے 222 رنز ہدف کے تعاقب میں ویرات کوہلی نے صرف 7 گیندوں پر 18 رنز بنائے تھے۔

تاہم تیسرے اوور میں ہرشیت رانا کی گیند پر ویرات کوہلی کیچ آؤٹ ہوگئے، ایسا محسوس ہوا کہ یہ نو بال ہے تاہم تھرڈ امپائر نے بال کو درست قرار دیا۔

ویرات کوہلی تھرڈ امپائر کا فیصلہ سامنے آنے کے بعد شروع میں تو جانے لگے لیکن پھر امپائروں سے بحث کرنے دوبارہ واپس آگئے۔وہ پویلین کی طرف واپس جاتے ہوئے بھی انتہائی غصے میں نظر آئے اور اپنے بلے کو زمین پر پٹختے رہے۔

کوہلی کے ذہن میں تھا کہ یہ گیند ان کی کمر سے اوپر ہونے کی وجہ سے نوبال ہے اس لیے انہوں نے نوبال کے لیے ری ویو لیا۔تاہم تھرڈ امپائر کی جانب سے انہیں آؤٹ قرار دیا گیا کیوں کہ وہ گیند کھیلتے وقت کریز سے باہر موجود تھے اس لیے قانون کے مطابق نوبال قرار نہیں دی جاسکتی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد کا عید بازار جہاں خواتین کے لیے رنگ برنگی اسٹالز موجود ہیں

مشرق وسطیٰ کشیدگی: خطے میں ایل پی جی کی قیمتیں بڑھ گئیں مگر پاکستان میں استحکام، وجوہات کیا ہیں؟

وی ایکسکلوسیو: نیو ورلڈ آرڈر کے بعد اگر ہم فیصلوں کی میز پر نہ ہوئے تو فیصلوں کا شکار ہو جائیں گے، خرم دستگیر

سینٹ پیٹرک ڈے، صدر مملکت آصف علی زرداری کی  آئرلینڈ کے عوام کو دلی مبارکباد

نہال ہاشمی کو گورنر سندھ کس نے بنوایا؟

ویڈیو

اسلام آباد کا عید بازار جہاں خواتین کے لیے رنگ برنگی اسٹالز موجود ہیں

کیا آپ کی غلطیاں آپ کو جینے نہیں دے رہیں، دل کو ری سیٹ کیسے کریں؟

ٹرمپ کا رونا دھونا شروع، پہلے بھڑکیں اب منتیں، نیتن یاہو ہلاک؟ جنید صفدر کا ہنی مون

کالم / تجزیہ

پاک افغان تعلقات: ایک پہلو یہ بھی ہے

صحافت کا افتخار اور فیض صاحب کا مرثیہ

کھلے دل سے اعتراف اور قصہ ’رمضان عیدی‘کا