تحریک انصاف کی سوشل میڈیا پر تشہیر کے لیے خیبر پختونخوا میں 5 ہزار ملازمین بھرتی کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔
نگران وزیر اطلاعات خیبر پختونخوا فیروز جمال شاہ پریس کانفرنس میں بتایا کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں پچھلے ایک سال میں مختلف محکموں میں 5 ہزار ایسے ملازمین بھرتی کیے گئے ہیں جن کا کام صرف سوشل میڈیا پر پی ٹی آئی کا بیانیہ پروموٹ کرنے کا ہے۔
فیروز جمال شاہ نے بتایا کہ وزارت اطلاعات میں 1200 ملازمین بھرتی کیے گئے ہیں جو گھر بیٹھے تنخواہ لے رہے ہیں۔ صوبے کے ہر محکمے میں درجنوں ملازمین بھرتی کیے گئے ہیں۔ ایسے ملازمین کی کل تعداد 5 ہزار ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے پی این ڈی سے ان ملازمین کی لسٹ مانگی ہے کہ کون سے محکمے میں کتنے ایسے ملازمین ہیں جو گھر بیٹھے تنخواہ لے رہے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا کا کوئی ایسا علاقہ نہیں ہے جہاں ایسے ملازمین بھرتی نہ کیے گئے ہوں، حکومتی خزانے سے 20 سے 30 ہزار ماہانہ تنخواہ ان کو ملتی ہے جو وہ گھر بیٹھے وصول کرتے ہیں، ان کا کام صرف ایک مخصوص سیاسی پارٹی کو سوشل میڈیا پر پروموٹ کرنا ہے۔
ایک سال کے دوران 5 ہزار لوگ بھرتی ہوئے جو گھروں میں بیٹھ کر تنخواہ لیتے ہیں انکا مقصد سوشل میڈیا پر پی ٹی آئی کا بیانیہ سپورٹ کرنا ہے ۔نگران وزیر اطلاعات فیروز جمال شاہ pic.twitter.com/CCtjNSA1IJ
— Muhammad Faheem (@MeFaheem) March 18, 2023