لوگ نواز شریف کی واپسی کا انتظار کرتے تھک جائیں گے، شیخ رشید

اتوار 19 مارچ 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی اپنے کرپشن کے کیسز 30 اپریل تک ختم کرا لیں نہیں تو حقیقی اور اصلی جیل جانا پڑے گا۔  ان کے مطابق ’90 دن میں نگران حکومت ختم ہو جائے گی۔ لوگ نواز شریف کی واپسی کا انتظار کرتے کرتے تھک جائیں گے۔

مائیکرو بلوگنگ ویب سائٹ پر پوسٹ کیے گئے اپنے پیغامات میں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ شکر ہے زمان پارک سے کلاشنکوف نکلی توپ نہیں۔ کسی کو احساس نہیں کہ غریب ایڑیاں رگڑ رگڑ کر مر رہا ہے۔

‘آئندہ 24 گھنٹوں میں الیکشن کا فیصلہ ہو جائے گا پھر الیکشن کمیشن جانے۔ عمران خان کو طاقت سے نہیں نکالا جا سکتا۔’

شیخ رشید کے مطابق اسحاق ڈار آئی ایم ایف سے 3 ماہ میں مذاکرات مکمل نہیں کرا سکے۔ ڈالر 200 کا کرنے آئے تھے 300 روپے کا کر دیا۔ مئی تک ٹھنڈی چھاؤں میں بیٹھیں۔ آئی ایم ایف کے ساتھ اجلاس اپریل تک مؤخر ہو گیا ہے۔ انفرادی ووٹنگ امریکہ کے پاس ہے جس کا پاکستان پر شدید دباؤ ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پریانکا چوپڑا ملک چھوڑنے پر کیوں مجبور ہوئیں؟ بالی ووڈ پروڈیوسر کے انکشافات

بھاٹی گیٹ سانحہ: وزیر اطلاعات پنجاب سمیت افسران کیخلاف مقدمے کی درخواست لاہور ہائیکورٹ میں دائر

تیراہ آپریشن: پاکستان کے دہشتگرد مخالف اقدامات کے حقائق عوام کے سامنے

سپریم کورٹ: 40 تولہ حق مہر پر اعتراض، چیف جسٹس کا شوہر کو ادائیگی کا مشورہ

اسلام آباد میں نئے کنونشن سینٹر کی تعمیر، محسن نقوی کا مجوزہ جگہ کا دورہ

ویڈیو

سخت شرائط کے باوجود اسٹینڈ بائی پروگرام حاصل کیا اور پاکستان کو اقتصادی بحران سے نکالا، شہباز شریف

کیا محمود اچکزئی حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کروا پائیں گے؟

 خون جما دینے والی سردی کا توڑ لاندی جو گھروں سے نکل کر ہوٹل تک پہنچ گئی

کالم / تجزیہ

طالبان کہانی: افغان طالبان سے پاکستانی طالبان تک

کیا سوشل میڈیا کا دور ختم ہوا؟

ایک تھا ونڈر بوائے