چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کیخلاف آرٹیکل 6 کی کارروائی کے لیے درخواست دائر

بدھ 24 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سرگودھا کی رہائشی خاتون نے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخابات میں مبینہ آئین کی خلاف ورزی پر اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا ہے، ان کا موقف ہے کہ 2023 میں متعدد بار آئین کے آرٹیکل 5 کی خلاف ورزی کی جاتی رہی اور یہی عمل 9 اپریل 2024 کو بھی دہرایا گیا۔

درخواست گزار اشبا کامران نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر اپنی درخواست میں کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کا عین وقت پر خیبرپختونخوا اسمبلی میں سینیٹ انتخابات ملتوی کرنا قابل تشویش ہے، 9 اپریل کو ہونے والے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخابات میں آئین کے آرٹیکل 60 کی خلاف ورزی کی گئی ہے۔

Ashba Kamran vs Secy President by Ghulam Mustafa hashmi on Scribd

’ 2023میں متعدد بار آئین کے ارٹیکل 5 کی خلاف ورزی کی جاتی رہی، 9 اپریل 2024 کو بھی کی گئی۔۔۔ سوال یہ ہے کہ خیبر پختونخواہ کے 11 اراکین کے بغیر کیا سینیٹ اپنا چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین منتخب کر سکتی ہے۔۔۔کیا سینیٹ کی تشکیل آئین کے آرٹیکل 60 کے مطابق ہے۔‘

درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی ہےکہ9  اپریل کے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخابات کو آئین کے برخلاف ہونے پر کالعدم قرار دیا جائے اور سیکریٹری سینیٹ کو آئین کے آرٹیکل 5 اور 60 کی پاسداری کے احکامات جاری کیے جائیں۔

درخواست میں پرنسپل سیکریٹری صدر پاکستان اور سیکریٹری سینیٹ کو فریق بناتے ہوئے مزید استدعا کی گئی ہے کہ آئین شکنی کے مرتکب تمام افراد کیخلاف آئین کے آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کا آغاز کیا جائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

افغان طالبان کی بلااشتعال جارحیت کا مؤثر جواب، خیبرپختونخوا کے عوام کا افواجِ پاکستان سے اظہارِ یکجہتی

افغان طالبان کی جارحیت ناقابل برداشت، مسلح افواج نے منہ توڑ جواب دیا، محسن نقوی

کابل، قندھار اور پکتیا میں پاک فضائیہ کے حملے، افغان ترجمان نے تصدیق کردی

پاک فوج کے بہادر جوانوں کے ساتھ کھڑے ہیں، پی ٹی آئی

پاک افغان سرحدی جھڑپیں: دشمن کی شکست مقدر ہے، افواج فیصلہ کن جواب دے رہی ہیں، خواجہ آصف

ویڈیو

آپریشن غضب للحق: افغان طالبان کے 133 کارندے ہلاک، فضائی حملوں اور زمینی کارروائیوں میں بڑے اہداف تباہ

بہن بھائیوں میں حسد کیوں پیدا ہوتا ہے، حضرت یوسفؑ کی کہانی ہمیں کیا سبق سکھاتی ہے؟

پاکستان کیخلاف مودی، افغان اور نیتن یاہو کی ممکنہ سازش، قصور سانحہ، عمران ریاض بمقابلہ شاہد آفریدی

کالم / تجزیہ

مشرق وسطیٰ اور بائبل کا ٹچ

یہ اگر مگر کا سلسلہ کب ختم ہوگا؟

روس بھی باقی دنیا کی طرح افغانستان کی صورتحال سے پریشان