صوبہ پنجاب کے علاقے گجرات میں واقع عزیز بھٹی شہید ٹیچنگ اسپتال کی ایک وارڈ کی چھت زمین بوس ہوگئی جس کے نتیجے میں ایک مریضہ جاں بحق جبکہ 7 افراد زخمی ہوگئے۔
واقعہ کے فوری بعد ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور دبنے والے افراد کو ملبے سے نکالا، جس کے بعد زخمیوں کا علاج جاری ہے۔
دوسری وزیر حکومت چوہدری سالک نے کہا ہے کہ ذمہ داروں کا تعین کرنے کے لیے انکوائری کمیٹی بھی تشکیل دیدی گئی ہے جس کی سفارشات سامنے آنے کے بعد ایکشن لیا جائے گا۔
آج عزیز بھٹی شہید ٹیچنگ ہسپتال گجرات میں زیر مرمت عمارت میں ہونے والے واقعہ نہایت افسوسناک اور ناقابل معافی ہے۔ جس میں 7 مریض معمولی زخمی جبکہ ایک مریضہ اللہ کو پیاری ہوئیں۔ زخمیوں کا علاج جاری ہے۔ ذمہ داروں کا تعین کرنےکیلئے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے جس کی سفارشات کے… pic.twitter.com/a17zNFuU4Y
— Salik Hussain (@ChSalikHussain) April 24, 2024
انہوں نے واقعہ دلی دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرنے والی خاتون کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے جبکہ زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی ہے۔