ایف آئی اے کی کارروائی،مالی فراڈ میں ملوث 3نائیجرین باشندے گرفتار

اتوار 19 مارچ 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل اسلام آباد نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے مالی فراڈ میں ملوث گینگ کے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے ۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار کیے گئے ملزمان کا تعلق نائیجریا سے ہے جن میں اوبڈو اموبی، چائنیڈو اجازی اور ایگوہ چائینیسو شامل ہیں۔

ملزمان فیس بک کے ذریعے تحائف کا جھانسہ دے کر عام شہریوں سے رقم ہتھیاتے تھے اور خود کو بیرون ممالک کی خاتون شہری ظاہر کرتے ہوئے اپنے جال میں پھنساتے تھے۔

 ملزمان سادہ لوح لوگوں کو تحائف کالالچ دے کر پھنساتےتھے

ترجمان ایف آئی اے نے بتایا کہ ملزمان پہلے سادہ لوگوں کو تحائف کا لالچ دے کر رابطہ کرتے تھے جس کے بعد کسٹم اور ڈیلیوری چارجز کے نام پر پیسے بٹورے جاتے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ ملزمان نے شکایات کنندہ سے 2 لاکھ 55 ہزار روپے ہتھیائے اور رقم مختلف بینک اکاؤنٹس کے ذریعے منگوائی گئی اور ابھی تحائف کی وصولی کے لیے مزید 3 لاکھ روپے کا تقاضا کیا جارہا تھا۔

ایف آئی اے ترجمان نے مزید بتایا کہ ملزمان کے قبضے سے 8 موبائل فونز برآمد کرلیے گئے ہیں اور ان کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

آخری رسومات سے چند منٹ قبل 65 سالہ خاتون تابوت میں زندہ ہوگئی

اداکارہ سجل علی ایک بار پھر دلہن بن گئیں؟

چین میں مُردوں کو دفنانے کے بجائے جلانے کے سرکاری احکامات پر احتجاج

پاکستان ایتھلیٹکس فیڈریشن کے الیکشن غیر قانونی قرار، اب کیا ہوگا؟

باسکٹ بال کھلاڑی نے پریکٹس کے دوران موت کو سینے سے لگالیا، ویڈیو وائرل

ویڈیو

جامعہ بلوچستان کے طلبہ کی آرٹ ایگزیبیشن، رنگوں، مجسموں اور خیالات سے سماجی و ماحولیاتی زخم بے نقاب

چولستان کے اونٹ کیوں مر رہے ہیں؟

وی ایکسکلوسیو: نظام کی بقا کے لیے خود کو مائنس کیا ورنہ اسمبلی توڑ دیتا تو آج بھی وزیراعظم ہوتا، چوہدری انوارالحق

کالم / تجزیہ

این اے 18 ہری پور سے ہار پی ٹی آئی کو لے کر بیٹھ سکتی ہے

دیوبند کا سب سے بڑا محسن : محمد علی جناح

پاکستان کا جی ایس پی پلس سفر جاری رہے گا