چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال اور جسٹس یحییٰ آفریدی کوئٹہ پہنچ گئے اور ان کے ساتھ جسٹس جمال خان مندوخیل اور جسٹس محمد علی مظہر بھی کوئٹہ پہنچے ہیں۔
پیر کے روز سپریم کورٹ کوئٹہ رجسٹری میں 2 بینچ کیسوں کی سماعت کریں گے جس کے مطابق پہلا بینچ چیف جسٹس عمر عطابندیال اور جسٹس محمد علی مظہر پر مشتمل ہے جبکہ دوسرے بینچ میں جسٹس یحییٰ آفریدی اور جسٹس جمال خان مندوخیل شامل ہوں گے۔
سپریم کورٹ کوئٹہ رجسٹری کی نئی عمارت میں پہلی مرتبہ کیسز کی سماعت کی جائے گی اور یہاں پر ویڈیولنک کی سہولت بھی فراہم کردی گئی ہے جس کے بعد اب ویڈیو لنک کے ذریعے پرنسپل سیٹ سے رجسٹری کے کیسوں کی سماعت ہوسکے گی۔
















