’ نازکا ایلیئن ممیاں ‘ حقیقی ہیں، کیا ڈی این اے کے ذریعے ثبوت مل گئے؟

ہفتہ 27 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکا میں محققین نے دعویٰ کیا ہے کہ ڈی آکسیرائبونیوکلیک ایسڈ (ڈی این اے) ٹیسٹ سے ثابت ہو گیا ہے کہ ’ نازکا ایلیئن ممیاں‘ حقیقی ہیں۔

امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ’نازکا ایلیئن ممیوں‘  کی اصل کی شناخت کے لیے کام کرنے والے صحافی جوئس مینٹیلا نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ محققین نے ایک ڈیویلیپٹ ڈی این اے دریافت کیا ہے جو ایلیئن ممیوں سے متعلق ’تاریخ کا رخ بدل سکتا ہے‘ اور یہ تحقیق چاند پر اترنے سے بھی زیادہ اہم ہے۔

پیرو میں کئی پراسرار نظر آنے والی غیر زمینی مخلوق جسے ’نازکا ایلیئن ممیز ‘ کے نام سے جانی جاتی ہے، کئی سال پہلے دریافت ہوئی تھیں۔

پیرو کے صحافی جوئس مینٹیلا، جو ان ممیوں کے بارے میں تحقیقات کی قیادت کر رہے ہیں، نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ یہ ممیاں ہزاروں سال پرانی ہیں اور اس دور میں یہ غیر مرعی مخلوق انسانوں کے درمیان چلتی رہی ہے۔

ان ممیوں کے بارے میں کچھ لوگوں کا دعویٰ ہے کہ یہ آسمان سے اترے ایلیئنز ہیں، لیکن حیرت زدہ دریافت کرنے والوں نے ان ممیوں کا سراغ لگا لیا ہے اور بڑے پیمانے پر شکوک و شبہات پیدا کر دیے ہیں کہ آخر یہ مخلوق کہاں سے آئی ہے؟۔

محققین کا کہنا ہے کہ ابھی تک اس بات کی تصدیق تو نہیں ہو سکی کہ یہ واقعی ایلیئنز ہی ہیں تاہم نئی تحقیق میں ڈی این اے سے یہ ثابت ہوا ہے کہ یہ جسامت رکھتی ہیں، اصل اور حقیقی ہیں۔

جب جوئس اور ان کے ساتھی صحافی جیمی موسان نے 2016 میں پیرو کے شہر پالپا اور نازکا میں دریافت ہونے والی 2 ممیاں میکسیکو کی حکومت کو پیش کیں تو اس وقت ہی ان سے متعلق خبریں منظر عام پر آئی تھیں۔

ایک ممی جسے مونسیراٹ کہا جاتا ہے ، کی ایک پریزنٹیشن جب افراتفری کا شکار ہوگئی تھی تو اس وقت سے ان کی تحقیقات نے ایک بار پھر عوام کی توجہ اپنی جانب مبذول کرائی۔

پیرو کی حکومت سمیت ناقدین کی جانب سے ان ممیوں کے بارے میں تنقید بھی کی جاتی رہی ہے کہ یہ ممیاں فنکاروں کی بنائی ہوئی گڑیا سے زیادہ کچھ نہیں ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp