قتل کے مقدمے کا ڈراپ سین، سگا باپ ہی بیٹے کا قاتل نکلا

اتوار 28 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

خیرپور تھانہ سوارہ کی حدود میں نوجوان کے قتل کا ڈراپ سین ہوگیا، پولیس کے مطابق سگا باپ ہی بیٹے کا قاتل نکلا ہے، ملزم باپ نے دوران تفتیش بیٹے کو قتل کرنے کا اعتراف کرلیا ہے۔

خیرپور تھانہ سوارہ کی پولیس کے مطابق ملزم نے اعترافی بیان میں کہا ہے کہ گھریلو ناچاقی پر بیٹے کو کلہاڑیوں کے وار کرکے قتل کیا تھا۔ ملزم کے اعتراف کے بعد آلہ قتل بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ نوجوان بیٹے کے قتل کا مقدمہ قاتل باپ کی مدعیت میں ہی نا معلوم افراد کے خلاف درج کیا گیا تھا۔

واضح رہے 6اپریل کو خیرپور کے علاقے سوارہ میں نوجوان کے قتل کی لرزہ خیز خبر سامنے آئی تھی، پولیس نے تحقیقات کی جس کے بعد معلوم ہوا کہ قاتل باپ نے نوجوان بیٹے کو کلہاڑیوں کے وار کرکے قتل کیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp