لوہے کی مضبوط سلاخیں ٹیڑھی کرنے والا عظیم الجثہ مگرمچھ

پیر 20 مارچ 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی ریاست فلوریڈا سے ایک ایسی ویڈیو منظر عام پر آئی ہے جس میں ایک بڑے سائز کا مگر مچھ اپنے سے کئی گنا تنگ لوہے کی سلاخوں میں سے گزرنے کی کوشش کرتا ہے، وہ مضبوط سلاخوں کو ٹیڑھی کرتا ہے لیکن گزرنے میں ناکام ہو جاتا ہے۔

یہ ویڈیو فلوریڈا میں گولف کے ایک میدان کی ہے،جس میں واضح دیکھا جا سکتا ہے کہ عظیم الجثہ مگرمچھ گولف کے میدان میں لگی لوہے کی سلاخوں میں اپنا منہ ڈال کر انہیں کھلا کر دیتا ہے۔

مگر مچھ ان سلاخوں میں سے نکلنے کی کوشش کرتا ہے لیکن وہ پورا باہر نہیں نکل پاتا،سلاخیں تنگ ہونے کی وجہ سے اس کی ٹانگوں والا حصہ سلاخوں ہی میں پھنس جاتا ہے۔

مگر مچھ کافی تگ و دو کے باوجو د اپنا مقصد حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہو پاتا۔ اسی دوران میں وہاں موجود شخص آکر سلاخوں میں پھنسے مگر مچھ کی باہر نکلنے میں مدد کرتا ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ ویڈیو دیکھ کر یہی معلوم ہوتا ہے کہ مگر مچھ کو میدان سے باہر نکلنے کا کوئی راستہ نہیں مل رہا ہو گا جس کے بعد اس نے اپنے منہ کے زور سے سلاخیں ٹیڑھی کر کے نکلنے کی ناکام کوشش کی۔

یہ ویڈیو پلاسیڈہ میں واقع کورل کریک کلب کے ملازم ایرک ڈیگ نے بنائی ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ اس نے اور اس کے بھائی نے ایک بہت بڑے مگر مچھ کو لوہے کی سلاخوں میں سے نکلنے کی کوشش کرتے دیکھا۔

مگر مچھ لوہے کی سلاخوں میں سے گزرنے میں ناکام ہو جاتا ہے تو ایرک ڈیگ کا بھائی مگر مچھ کو سلاخوں میں سے نکلنے کے لئے مدد کرتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp