خالصتان کے حامی سکھوں نے لندن میں بھارتی ہائی کمیشن پر بھارتی جھنڈا اتار کر خالصتان کا جھنڈا لہرا دیا۔
لندن میں جھنڈے اور بینرز اٹھائے خالصتان کے حامی سکھ مظاہرین نے ہائی کمیشن کی عمارت پر چڑھ کر بالکونی میں لہراتے بھارتی پرچم کو ہٹا کر خالصتان کا مجوزہ پرچم لہرادیا۔
مظاہرین کے مطابق بھارتی ہائی کمیشن سے ترنگا اتارنے کا مقصد انڈیا میں امرت پال سنگھ کی گرفتاری اور برسبین ریفرنڈم سے اظہار یکجہتی تھا۔
بھارت میں خالصتان تحریک کے حامی رہنما امرت پال سنگھ کو 6 ساتھیوں سمیت گرفتار کیا گیا، جس پر دنیا بھر میں سکھ کمیونٹی احتجاج کر رہی ہے۔
لندن میں یہ احتجاج اس وقت کیا گیا جب آسٹریلیا کے شہر برسبین میں خالصتان کے لیے ریفرنڈم پر ووٹنگ ہو رہی تھی۔
Indian flag is being pulled down from the Indian High Commission in London by Khalistan supporters. A regime that calls itself nationalist can’t even protect country’s flag in its diplomatic premises. pic.twitter.com/VA8gkzwR9b
— Ashok (@ashoswai) March 19, 2023
اس واقعے پر اپنے ردعمل میں لندن کے میئر صادق خان نے کہا کہ وہ پرتشدد بد نظمی اور توڑ پھوڑ کی مذمت کرتے ہیں۔
انہوں نے اپنی ٹوئیٹ میں کہا ہے کہ ہمارے شہر میں اس طرح کے رویے کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔
I condemn the violent disorder and vandalism that took place at the Indian High Commission today.
There is no place in our city for this kind of behaviour.
An investigation has been launched by @metpoliceuk into today’s events.
— Sadiq Khan (@SadiqKhan) March 19, 2023
لندن میں ہندوستانی ہائی کمیشن کے باہر مظاہرین کے جمع ہونے اور کھڑکیوں کے شیشے توڑنے کے بعد پرتشدد بد نظمی کے شبہ میں ایک شخص کو گرفتار کیا گیا ہے۔
میٹروپولیٹن پولیس کے مطابق دو سیکیورٹی گارڈز زخمی ہوئے ہیں اور تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔