کینیڈین گلوکار جسٹن بیبر نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی روتے ہوئے تصاویر شیئر کر کے مداحوں کو پریشانی میں مبتلا کر دیا۔
30 سالہ گلوکار نے 14 اپریل کو کوچیلا میں ہونے والے میوزک فیسٹیول میں پرفارمنس کے بعد چند تصاویر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کیں تو صارفین کے مختلف تبصرے شروع ہو گئے۔ کسی نے سوال کیا کہ کہیں ان میں بیماری کے اثرات اب بھی موجود تو نہیں ہیں؟
یاد رہے کہ رامسے ہنٹ سنڈروم بیماری میں مبتلا ہونے سے ان کے چہرے کا آدھا حصہ مفلوج ہوگیا تھا، جس کے بعد انہوں نے کانسرٹس میں شرکت کرنے سے ایک طویل وقفہ لے لیا تھا۔
View this post on Instagram
جبکہ چند صارفین ایسے بھی تھے جنہوں نے جسٹن بیبر کی تصاویر کو ان کی ازدواجی زندگی سے جوڑ دیا کہ ان کی جانب سے شیئر کی گئی تصاویر میں ہیلی بیبر کیوں شریک نہیں ہیں؟ واضح رہے کہ گزشتہ ماہ ان کی طلاق کی افواہیں بھی سرگرم تھیں لیکن معروف ماڈل ہیلی بیبر نے اپنی طلاق کی افواہوں کو مکمل طور پر رد کر دیا تھا۔ معروف ماڈل نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کی اسٹوری بھی شیئر کی تھی جس میں جسٹن بیر بغیر شرٹ کے نظر آرہے تھے۔
خیال رہے کہ جسٹن اور ہیلی کی طلاق کے بارے میں افواہیں سب سے پہلے اس وقت شروع ہوئیں جب ان کے والد اسٹیفن بالڈون نے وزیر وکٹر مارکس کا ایک پیغام دوبارہ پوسٹ کیا جس میں مداحوں سے کہا گیا کہ وہ اپنی بیٹی اور جسٹن کے لیے دعا کریں۔