وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللّٰہ نے رہنما تحریک انصاف شیریں مزاری کے خلاف قانونی کارروائی کا اعلان کرتے ہوئے ان کا ایک ٹوئیٹ قانونی کارروائی کے لیے ایف آئی اے کو بھیج دیا ہے۔
وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ پولیس افسران کے خلاف جھوٹ بول کر عوام کو اکسانا جرم ہے۔ سوشل میڈیا پر پولیس سمیت دیگر اداروں کے خلاف پروپیگنڈہ، جھوٹ، جعلی ویڈیوز پر آپریشن کلین اپ کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ غیر ملکی ایجنٹ ریاست کے خلاف کھل کر سامنے آ چکے ہیں۔ انہیں انجام تک پہنچائیں گے۔
واضح رہے کہ تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری نے اسلام آباد پولیس کے اہلکاروں کی تصویر ٹوئٹر پر شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ آئی سی ٹی بدمعاش پولیس اہلکاروں کی گیلری جو مظاہرین پر تشدد کرنے کے لیے ان پر حملہ کرتے ہیں اور قانون یا ضابطوں کی کوئی پرواہ نہیں کرتے۔
شیریں مزاری نے لکھا کہ نوشیروان علی، ڈی پی او انڈسٹریل ایریا ایک انکاؤنٹر اسپیشلسٹ ہیں جو آئی سی ٹی میں تشدد کی طرف بڑھنے کے لیے بدنام ہیں – کل پی ٹی آئی کے خلاف کارروائی کی گئی۔
Hassan Jahangir, DPO Rural Islamabad (seated) SHO Koral Shafqat (centre); SP Sami Malik who lied to the court about losing the file! Remember these rogue faces of ICT police led by murderer rana sana. pic.twitter.com/1IbFlPiVts
— Shireen Mazari (@ShireenMazari1) March 19, 2023
اس سے قبل لاہور میں پولیس کے زمان پارک آپریشن کے بعد تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری نے ویڈیو بیان میں آئی جی پنجاب کے لیے توہین آمیز الفاظ استعمال کیے تھے۔ شیریں مزاری نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ آئی جی پنجاب ایک شرمناک آدمی ہے، یہ جھوٹ بول رہا ہے، یہ اصل دہشتگرد ہے۔
انہوں نے کہا کہ آئی جی کو سمجھ جانا چاہیے کہ وہ ساری عمر اس عہدے پر نہیں بیٹھا رہے گا۔ اس پر دہشتگردی کے چارج لگیں گے۔
My response to the State terrorism being perpetrated on Islamabad and in Zaman Park. pic.twitter.com/4cjkwaZDHa
— Shireen Mazari (@ShireenMazari1) March 18, 2023