عمران خان کے بھانجےحسان نیازی اسلام آباد سے گرفتار

پیر 20 مارچ 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد پولیس نے عمران خان کے بھانجے حسان نیازی کو جوڈیشل کمپلیکس کے باہر سے گرفتار کرلیا ہے۔

حسان نیازی آج اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں تحریک انصاف کے نامزد رہنماؤں کے ہمراہ ضمانت کے لیے پیش ہوئے تھے۔

جوڈیشیل کمپلکس اسلام آباد کے باہر گزشتہ ہفتہ کو پولیس سے تصادم، توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کے بعد عمران خان سمیت پی ٹی آئی کے 17 رہنماؤں کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت تھانہ کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

تحریک انصاف کے قانونی مشیر نعیم حیدر پنجوتھہ کے مطابق حسان خان نیازی انسداد دہشت گردی عدالت سے ضمانت لینے کے بعد ان کے ہمراہ باہر نکلے تاہم ایس پی نوشیروان نے زبردستی پولیس کے ساتھ مل کر انہیں تھانہ رمنا لے گئے ہیں۔

تحریک انصاف نے الزام عائد کیا ہے کہ عمران خان کے فوکل پرسن حسان خان نیازی کو عدالت کے باہر سے پولیس نے ’اغوا‘ کرلیا ہے۔

پی ٹی ائی کے رہنما فرخ حبیب نے حسان نیازی کے مبینہ اغوا کے حوالہ سے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ بیرسٹرحسان نیازی کی تمام مقدمات میں ضمانت ہو گئی تھی تھی تاہم ایس پی نوشیروان نے ان کو دہشت گردی کی عدالت کے باہر سے اغوا کر لیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp