بلوچستان ہائیکورٹ نے سوئی گیس حکام پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے حکم دیا ہے کہ صارفین گیس کے بل کا محض 10 فیصد ہی متعلقہ بینکوں میں جمع کرائیں۔
مزید پڑھیں
جسٹس محمد کامران ملاخیل اور جسٹس اقبال احمد کاسی پر مشتمل ڈویژن بنچ نے گیس کے اضافی بلوں سے متعلق منگل کو آئینی درخواست کی سماعت کی۔ اس حوالے سے ایڈووکیٹ سید نذیر آغا نے بلوچستان ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔
درخواست گزار کی استدعا تھی کہ گیس صارفین صرف 10 فیصد ہی بل بینکوں میں جمع کرائیں۔
عدالت نے اپنے سابق احکامات کو برقرار رکھتے ہوئے کہا کہ صارفین صرف گیس بل کا 10 فیصد ہی جمع کرائیں۔
ایڈووکیٹ سید نذیر آغا نے بتایا کہ گیس حکام کے عدم تعاون کے سبب معاملہ دوبارہ ہائیکورٹ کے سامنے لایا گیا۔ کیس کی سماعت 16مئی تک ملتوی کردی گئی۔