سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے اپنے پالتو کتوں کے ساتھ ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کر دی، ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے شیخ رشید ہاتھ میں شاپر لیے کھڑے ہیں اور اس میں سے دانہ نکال کر کتوں کے آگے ڈال رہے ہیں۔
اسلام آباد :سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد فریڈم ہاؤس میں اپنے پالتو کتوں کے ساتھ pic.twitter.com/XyieYD2ljy
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) April 30, 2024
شیخ رشید کی ویڈیو پر صارفین کی جانب سے مختلف تبصرے کیے جا رہے ہیں۔ ایک صارف نے ان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سر چشمہ اتاریں، آپ کتوں کو کھانا ڈال رہے ہے نہ کے کبوتروں کو۔ صارف کا مزید کہنا تھا کہ ان معصوموں کو پیالے میں کھانا دیں۔
سر زارا چشمہ اتاریں، یہ آپ کتوں کو کھانا ڈال رہے ہے نہ کے کبوتروں کو، اپنا شاپر چینج کریں اور ان معصوموں کو پیالہ میں کھانا دیں https://t.co/RdYiQicUPN
— جمہوری مارشل لا (@jamhoorimarshal) April 30, 2024
ایک صارف نے سوال کیا کہ کیا شیخ رشید صاحب کتوں کو باجرا کھلا رہے ہیں؟
یہ کتوں کو باجرا کھلا رہا ہے کیا ؟ 🤔 https://t.co/u7XOVl4TwI
— Opinionless Spirit 🇵🇸 (@OL_Spirit) April 30, 2024
محافظ نامی صارف نے لکھا کہ شیخ رشید کتوں کو دانہ ڈال رہے ہیں۔
شیخ صاحب کتوں کو دانہ ڈال رہے ہیں 🤣😂 https://t.co/DAsuVCdxat
— Muhafiz.🇵🇰❤️ (@pkmuhafiz1) April 30, 2024
عاصمہ شاہین نے شیخ رشید کی ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ کتوں کو دانہ ڈالتے ہوئے ہی لیکن شیخ صاحب منظرِ عام پر تو آئے۔
چلیں شیخ صاحب منظر عام پر تو ائے
— Aasma Shaheen (@mantahulaata) April 30, 2024
اس سے قبل شیخ رشید نے وادی نیلم کے سیاحتی مقامات کی چند ویڈیوز شیئر کی تھیں جہاں کیرن میں مقامی لوگوں کی جانب سے شیخ رشید کا استقبال بھی کیا گیا تھا۔