مائیکروسافٹ انڈونیشیا میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس (مصنوعی ذہانت) اور کلاؤڈ کمپیوٹنگ کے شعبوں میں ایک ارب 70 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا۔
مزید پڑھیں
کمپنی کے چیف ایگزیکٹیو ستیہ ناڈیلا نے انڈونیشیا کے صدر سے دارلحکومت جکارتہ میں ملاقات کی جس میں مصنوعی ذہانت اور کلاؤڈ کمپیوٹنگ میں 1.7 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کا وعدہ کیا۔
ستیہ ناڈیلا نے انڈونیشیا کے دارالحکومت میں مصنوعی ذہانت کے بارے میں کلیدی تقریر کرنے سے پہلے جکارتہ کے صدارتی محل میں صدر جوکو ویدودو سے بات چیت کی۔
انہوں نے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مائیکروسافٹ اگلے 4 سال میں انڈونیشیا میں جدید ترین اے آئی انفراسٹرکچر لانے کے لیے 1.7 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری گا جس کے تحت انڈونیشیا میں جلد ہی ڈیٹا سینٹرز بنائے جائیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ مائیکروسافٹ انڈونیشیا کے 8 لاکھ 40 ہزار شہریوں کو اے آئی کی تربیت فراہم کرے گا۔