فلپائنی صدر مارکوس جونیئر نے فوجی سربراہ کو برطرف کردیا

اتوار 8 جنوری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

فلپائن کے صدر مارکوس جونیئر نے ملک کے فوجی سربراہ کو برطرف کردیا۔

صدر مارکوس جونیئر نے لیفٹیننٹ جنرل بارتولوم بکارو کو 5 مہینے پہلے ہی ملٹری چیف آف اسٹاف مقرر کیا تھا۔

فوجی سربراہ کی مدت ملازمت اگست 2025 کو مکمل ہونا تھی لیکن فلپائنی صدر نے بغیر کوئی وجہ بتائے انہیں ملازمت سے برخاست کردیا۔

صدر نے لیفٹیننٹ جنرل آندریس سینٹینو کو ملٹری چیف آف اسٹاف تعینات کر دیا جنہیں اگلے ماہ ریٹائر ہونا تھا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق برطرف ہونے والے جنرل بکارو نے کہا کہ فوج نئے چیف کی حامی رہے گی۔

آج مرکزی ملٹری کیمپ میں کمان کی تبدیلی کے دوران لیفٹیننٹ جنرل بکارو نے نئے چیف لیفٹیننٹ جنرل سینٹینو کو شمشیر تھمائی۔ انہوں نے فوج اور صدر کا شکریہ بھی ادا کیا۔

تقریب میں صدر مارکوس جونیئر موجود نہیں تھے لیکن ان کے قریبی مشیروں نے شرکت کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp