مریم نواز کی تصاویر دیکھ کر نواسے نواسیوں کے ’نانو اگین‘ کے نعرے، سوشل میڈیا صارفین کی تنقید

جمعرات 2 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ پنجاب بننے کے بعد مریم نواز کی مختلف ویڈیوز اور سرکاری اشتہارات پر تصاویر اکثر سوشل میڈیا پر وائرل رہتی ہیں جن کو صارفین کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔

حال ہی میں مریم نواز کی جانب سے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی جس میں جگہ جگہ ’فیلڈ اسپتال پراجیکٹ‘ کے ٹرکس کھڑے ہیں، جن پر مریم نواز کی تصاویر چسپاں ہیں، تصاویر دیکھ کر ان کے نواسے، نواسی ’نانو اگین‘ کے نعرے لگا رہے ہیں۔

ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مختلف رد عمل کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ کسی کا کہنا ہے کہ یہی پاکستانی رشتوں کی خوبصورتی ہے جبکہ چند صارفین مریم نواز پر تنقید بھی کرتے نظر آئے۔ ان کا کہنا تھا کہ ذاتی تشہیر کی بجائے اپنی ذمہ داریاں ادا کریں۔ صحافی احتشام الحق لکھتے ہیں کہ ماشااللہ نانو نےعوام کا سارا پیسہ لاہور کے اردگرد اپنی تصاویر کی تشہیر پر خرچ کر دیا۔

مشیر خزانہ خیبر پختونخوا مزمل اسلم لکھتے ہیں کہ اپنی تصویر کی جگہ اگر مریم نواز کسی مریض اور خصوصی طور پر خاتون کی تصویر لگا دیتیں اس سے تو کیا فرق پڑتا؟ انہوں نے تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ راشن کے بیگ پر والد صاحب کی تصویر اور وین پر اپنی تصویر۔ سبحان اللہ

ایک صارف نے مریم نواز کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ معصوم بچے اس بات سے بے خبر ہیں کہ ان کی ’نانو‘ کی تشہیر کے لیے فنڈز دراصل ٹیکس دہندگان کی جیبوں سے حاصل کیے جا رہے ہیں، جو بعد میں اس کا بوجھ اٹھائیں گے۔

ایک ایکس صارف لکھتی ہیں کہ مریم نواز نے ’نانو اگین‘ والی ویڈیو سوشل میڈیا پر لگا کر تحریک انصاف کو منہ توڑ جواب دیا ہے جو ان کو طنزیہ طور پر ’نانی‘ کہتے تھے۔

راجہ راحیل لکھتے ہیں کہ کوئی روٹ، کوئی ٹریفک جام، کوئی وی وی آئی پی پروٹوکول نہیں ہے۔ عوامی وزیراعلیٰ عوام کے درمیان سفر کرتے ہوئے۔

یاد رہے کہ چند روز قبل ہی مریم نواز کی پولیس یونیفارم پہننے کی ویڈیوز اور تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں، جس پر وزیرِاعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور سمیت دیگر صارفین نے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

دنیا کے صرف ایک دریا میں پائی جانے والی قدیم و نایاب مچھلی معدومیت کے خطرے سے دوچار

برطانوی ہائی کمیشن کا پاکستانی ڈیمارش پر ردعمل، شواہد فراہم کرنے پر زور

کوئٹہ بلدیاتی انتخابات ملتوی، 12 سال بعد جاگنے والی امید پھر معدوم، عوام کیا کہتے ہیں؟

سیاحت کے شعبے میں 21 ارب ڈالر کی آمدنی اور اگلے برسوں میں مسلسل اضافے کی توقع

محترمہ کی زندگی جمہوریت کی جدوجہد سے جڑی ہوئی ہے، صدر مملکت کا بینظیر بھٹو کی 18ویں برسی پر پیغام

ویڈیو

پی آئی اے نجکاری: ماضی میں پرائیوٹائز ہونے والے ادارے بہتر ہوئے یا بدتر؟

کیا پی ٹی آئی کے اندرونی اختلافات مذاکرات کی راہ میں رکاوٹ ہیں؟

یو اے ای کے صدر کا دورہ پاکستانی معیشت کے لیے اچھی خبر، حکومت کا عمران خان کے ساتھ ممکنہ معاہدہ

کالم / تجزیہ

پی آئی اے کی نجکاری، راست اقدام

منیر نیازی سے آخری ملاقات

فقیہ، عقل اور فلسفی