نیلے رنگ کے پرندے نے راتوں رات امریکی باشندے کو سپر اسٹار بنا دیا

جمعرات 2 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی دارلحکومت واشنگٹن کے علاقے وینکوور سے تعلق رکھنے والا ایک نوجوان نے نیلے رنگ کے ایک پرندے کی حادثاتی طور پر تصویر کیا لی کہ اس نے تو اسے راتوں رات ایک سپر اسٹار بنا ڈالا۔

وینکوور، واشنگٹن سے تعلق رکھنے والے فوٹو گرافی کے شوقین، جو دن کے وقفے کے وقت اوریگون کے ہگ پوائنٹ پر اپنے نئے کیمرے کے ساتھ تصاویر لے رہے تھے، نے کچھ ایسا انوکھا ریکارڈ کیا کہ اس نے ہر طرف سرخیوں میں جگہ بنا لی اور وہ ایک اسٹار بن گیا۔

مائیکل سانچیز اوریگون ہَگ پوائنٹ پر اپنے نئے کیمرے کے ساتھ اردگرد کی تصاویر لے رہا تھا کہ اچانک اس نے ایک پرندے کی کئی تصاویر کھینچیں جو اس سے تھوڑے ہی فیصلے پر چھلانگیں لگا رہا تھا۔ اس نے ایسا یونہی دلچسپی کے طور پر کیا، اس وقت تو اس کے ذہن میں اس پرندے کے حوالے سے کوئی واضح تصور یا دلچسپی بھی نہ تھی۔

لیکن جلد ہی ایک ہفتے بعد مڈل اسکول کے برانڈ ڈائریکٹر مائیکل سانچیز ان تصاویر کی وجہ سے ایک سپر اسٹار بن گئے کیونکہ وہ یہ نہیں جانتے تھے کہ انہوں نے مشرقی ایشیائی علاقوں میں پائے جانے والے اس پرندے کی تصویر کھینچی ہے جسے شمالی امریکا میں صرف پہلی بار 1997 میں دیکھا گیا تھا۔

یہ پرندہ نیلے رنگ کا ہے جو امریکا کے علاقے کے لیے نایاب سمجھا جاتا ہے، کیوں کہ امریکن برڈنگ ایسوسی ایشن نے اس نسل کے پرندے کی امریکا میں موجودگی کو مسترد کر دیا تھا، کیوں کہ یہ پرندہ محض مشرقی ایشیائی ریاستوں میں پایا جاتا ہے۔

مائیکل سانچیز کا کہنا تھا کہ ‘میں یہ دیکھ کر بہت حیران ہوا کہ لوگ اس پرندے میں اس قدر دلچسپی رکھتے ہیں، لوگوں کی دلچسپی نے تو ان کے ذہن کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا۔

مائیکل سانچیز کا کہنا تھا کہ اس نے اس طرح پرندے میں کبھی بھی اپنی دلچسپی ظاہر نہیں کی، تاہم وہ اس خوبصورت پرندے کو دیکھ کر حیران رہ گیا جسے اس نے پہلے کبھی نہیں دیکھا تھا۔

مائیکل سانچیز نے کہا کہ جب وہ اس کی خوبصورتی سے متاثر ہوئے اس کی تصاویر لے لیں اور پھر انہیں سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے کا ارادہ کیا، جب میں نے ایسا کیا تو کسی ایسے شخص نے رابطہ کیا جسے پرندوں کے بارے میں علم تھا۔

برڈ الائنس آف اوریگون اور اوریگون برڈنگ ایسوسی ایشن سے تعلق رکھنے والے بروڈی کاس ٹالبوٹ نے ان سے رابطہ کیا اور کہا کہ کئی بار پرندوں کی برادری میں اس کی تصدیق کرنے کی کوشش کی گئی ہے کیونکہ ہر کوئی اس کے بارے میں جاننا چاہتا ہے اور اسے دیکھنا چاہتا ہے۔

ماہرین نے اس پرندے کی تصویر اور مقام کی تصدیق کا عمل شروع کردیا تاہم ابھی تک یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ مشرقی ایشائی ریاستوں سے یہ پرندہ یہاں کیسے پہنچا؟

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp