عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 1400 روپے کمی ہو گئی ہے۔
ملک میں فی تولہ سونا 1400 روپے کمی کے بعد 239600 روپے کا ہوگیا جب کہ 10 گرام سونا 1201 روپے کمی کے بعد 205418 روپے کا ہو گیا ہے۔
اس کے علاوہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 188300 روپے ہو گئی۔
جبکہ عالمی بازار میں سونا 11 ڈالر کمی کے بعد 2297 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ہے