خیبر پختونخوا کے ضلع اپر چترال میں سطح سمندر سے تقریباً 8 ہزار بلندی پر ’جشن قاقلشت‘ تمام تر رنگینیوں کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا۔
’قاقلشت‘ مقامی زبان میں سوکھے میدان کو کہتے ہیں۔ 3 روزہ جشن کے دوران جنگل میں منگل کا سماں تھا۔ فیسٹیول میں والی بال، فٹ بال، کرکٹ، پیراگلائیڈنگ، فری اسٹال پولو سمیت چترال کے دیگر روایتی کھیلوں کے بھی مقابلے ہوئے۔
روایتی موسیقی اور ثقافتی اسٹالز بھی سجائے گئے۔ جبکہ فیسٹیول کے لیے ملکی و غیر ملکی سیاحوں نے بھی قاقلشت وادی کا رخ کیا۔ مزید جانتے ہیں اس رپورٹ میں