معروف امریکی گلوکارہ و اداکارہ سیلینا گومز نے معافی مانگ لی

منگل 7 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

معروف امریکی گلوکارہ و اداکارہ سیلینا گومز کی تازہ انسٹاگرام اسٹوری فلسطین کے حامی صارفین کے جذبات مجروح کرنے کا سبب بن گئی، تنقید کی بھرمار کے بعد گلوکارہ نے مداحوں سے فوری طور پر معافی مانگ لی۔

متنازع انسٹاگرام اسٹوری میں سیلینا گومز نے ایک تصویر شیئر کی جس میں اُن کے نزدیک مشہور ملٹی نیشنل کافی ہاؤس چین ‘اسٹاربکس’ کا کپ رکھا دیکھا گیا جس پر اسرائیل مصنوعات کے خلاف جاری بائیکاٹ کے حامی صارفین بھڑک اٹھے۔

بائیکاٹ مہم کے حامیوں کا مطالبہ ہے کہ فلسطینیوں پر اسرائیل کے سفاک حملوں کے پیشِ نظر اسٹاربکس سمیت ایسی تمام مصنوعات کا بائیکاٹ کیا جائے جن کا کسی بھی صورت میں اسرائیل سے کوئی تعلق ہے۔

ایک صارف نے تبصرہ کیا کہ ‘سیلینا واقعی تنقید کی مستحق ہیں، وہ اتنی بیوقوف کیسے ہو سکتی ہیں؟’


تنقید کے جواب میں گلوکارہ نے اپنی لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے صارفین سے معذرت کرلی، انہوں نے لکھا کہ ‘میں اتنی کم عقل ہوں کہ مجھے اس کا علم ہی نہیں تھا، میں معافی چاہتی ہوں’۔

7 اکتوبر 2023 کو حماس کے حملے کے ردعمل میں اسرائیل کی جانب سے فلسطین میں فوجی آپریشن کے آغاز کے بعد سے ہزاروں فلسطینی شہید کیے جاچکے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp