شاہد خان آفریدی کی ایشیا لائنز نے لیجنڈز لیگ کرکٹ کی ٹرافی اپنے نام کر لی۔
قطر میں کھیلے گئے لیجنڈز لیگ کرکٹ کے فائنل میں ایشیا لائنز نے ورلڈ جائنٹز کو 7 وکٹوں کے شکست دیکر دوسری لیجنڈز کرکٹ لیگ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔
ورلڈ جائنٹز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ایشیا لائنز کو فتح کے لیے 148رنز کا ہدف دیا۔ ورلڈ جائنٹز کی طرف سے جیک کیلس نے 78رنز بنائے۔ جیک کیلس نے اننگز میں 5 چوکے اور 3 چھکے لگائے۔ انہوں نے راس ٹیلز کے ساتھ چوتھی وکٹ کی 92رنز کی شراکت داری قائم کی اور ٹیم کا ٹوٹل کھڑا کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔
ایشیا لائنز نے ورلڈ جائنٹز کی جانب سے دیا گیا 148رنز کا ہدف آسانی کے ساتھ سولہویں اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔
ایشیا لائنز کی جانب سے اپل تھرنگا اور تلکا رتنے دلشن نے 115 رنز کی اوپننگ پارٹنرشپ بناتے ہوئے نصف سینچریاں اسکور کیں۔ اپل تھرنگا نے 28 گیندوں پر57 رنز جبکہ تلکا رتنے دلشن نے 42 گیندیں کھیل کر 58 رنز بنائے۔
بنگلہ دیش سے تعلق رکھنے والے اسپنر عبدالرزاق کو شاندار بولنگ پرفارمنس پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا، انہوں نے 4 اوورز میں صرف 14 رنز دیکر دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
The Legendary Champions! 🔥🏏
They are the rightful owners of the coveted trophy and the winners of LLCMasters Season 2! @AsiaLionsLLC#LegendsLeagueCricket #LLCT20 #SkyexchnetLLCMaster #YahanSabBossHain pic.twitter.com/0Jx9RYvte1
— Legends League Cricket (@llct20) March 20, 2023