بلوچستان کے ضلع دکی میں واقع کوئلہ کی کان کا ایک حصہ بیٹھ جانے سے دو کان کن مزدور پھنس گئے جنہیں بروقت کارروائی کرتے ہوئے بچایا نہیں جاسکا۔
چیف انسپکٹر مائنز عبدالغنی کے مطابق محمکہ مائنز اینڈ منرل کی جانب سے واقع کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو آپریشن شروع کر دیا گیا تاہم چند گھنٹوں کے ریسکیو آپریشن کے بعد کوئلہ کی متاثرہ کان سے دو نوں مزدوروں کی لاشیں برآمد کر لی گئی ہیں۔
کان کنوں کہ لاشیں شناخت کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال دکی منتقل کردی گئی ہیں جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاشیں ورثاء کے حوالے کردی جائیں گی۔