میانوالی کا جہاز چوک پاک فوج کے حق میں نعروں سے گونج اٹھا

جمعرات 9 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سانحہ 9 مئی کا ایک سال مکمل ہونے پر میانوالی میں اسکولوں کے بچوں کی جانب سے پاک فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے ریلی نکالی گئی۔

ریلی میں سینٹرل ماڈل اسکول میانوالی سمیت مختلف اسکولوں کے طلبا اور اساتذہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

اس موقع پر بچوں نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر پاک فوج، پولیس اور سیکیورٹی اداروں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے نعرے درج تھے۔

ریلی میانوالی شہر کے مختلف علاقوں سے ہوتی ہوئی جہاز چوک پہنچی جہاں شرکا کی جانب سے پاک فوج کے حق میں نعرے لگائے گئے۔

ریلی شرکا نے شرپسند عناصر کو پیغام دیا کہ 9 مئی جیسے واقعات   آئندہ ہوئے تو ملوث عناصر کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔ عوام کی جانب سے پاکستان کی مسلح افواج کے ساتھ اظہار یکجہتی اس بات کا ثبوت ہے کہ عوام نے شر پسند سیاسی ٹولے کو مسترد کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ میانوالی  کے جہاز چوک پر 9 مئی 2023 کو شرپسندوں کی جانب سے پاکستان ائیر فورس کے نصب کردہ جہاز کو آگ لگا دی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

قازقستان کا ‘ابراہیم معاہدوں’ میں شمولیت اور اسرائیل کے ساتھ تعلقات مضبوط بنانے کا عندیہ

گیس کی عدم موجودگی میں گیزر بند، پانی کیسے کریں گرم؟ عوام کی رائے

پیپلز پارٹی نے 27ویں آئینی ترمیم کی بیشتر تجاویز مسترد کردیں

’ایئر کراچی‘ کا ہدف کتنے سو جہاز ہیں اور مسافروں کو کیا سہولیات دی جائیں گی؟

پاکستان کی درآمدات میں مسلسل اضافہ کون سے خطرات کا اشارہ ہے؟

ویڈیو

گیس کی عدم موجودگی میں گیزر بند، پانی کیسے کریں گرم؟ عوام کی رائے

’ایئر کراچی‘ کا ہدف کتنے سو جہاز ہیں اور مسافروں کو کیا سہولیات دی جائیں گی؟

وی ایکسکلوسیو: آئین زندہ دستاویز، 27ویں کے بعد مزید ترامیم بھی لائی جا سکتی ہیں، مصطفیٰ کمال

کالم / تجزیہ

ممدانی کی جیت اور وہ خوشی جس پر اعتراض ہوا ؟ 

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟