خیبرپختونخوا پولیس کی کامیاب کارروائی، قیمتی نوادرات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

جمعرات 9 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کپیٹل سٹی پولیس پشاور نے فقیر آباد ڈویژن کے علاقے سے کروڑوں روپے مالیت کے صدیوں پرانے نوادرات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے اسمگلنگ میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔

محکمہ آثار قدیمہ کے ماہرین کے مطابق برآمد کی جانے والی نوادرات صدیوں پرانی ہیں، جن کی مالیت کا تخمینہ کروڑوں روپے لگایا گیا ہے، ضروری قانونی کارروائی کے برآمد شدہ نوادرات متعلقہ ڈیپارٹمنٹ کے حوالے کردیے جائیں گے۔

پولیس ترجمان کے مطابق پہاڑی پورہ پولیس کو خفیہ ذرائع سے اطلاع موصول ہوئی کہ آثار قدیمہ کی قیمتی نوادرات کے غیر قانونی نقل و حمل میں ملوث افرادکسی بھی وقت کروڑوں روپے مالیت کے قیمتی نوادرات اسمگل کرنے کی کوشش کریں گے۔

اطلاع کو مصدقہ جانتے ہوئے افسران بالا کی خصوصی ہدایات پر شہر کے تمام داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ کا عمل مزید سخت کرنے کی ہدایت کی گئی تھی، حاجی کیمپ کے قریب ناکہ پر ایک مشکوک موٹر کار کو روک کر تلاشی لینے پر قدیم زمانے کے نوادرات برآمد ہوئے۔

ایک ملزم شیر ولی ولد اکبر ولی سکنہ چترال کو گرفتار کر لیا ہے، گرفتار ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران نوادرات اسمگل کرنے کی منصوبہ بندی کی تصدیق کی ہے، ملزم کے خلاف ضروری کارروائی کرکے مزید قانونی کارروائی کے لیے متعلقہ ڈیپارٹمنٹ کے حوالے کیا جائے گا۔

محکمہ آثار قدیمہ کے ماہرین کے مطابق برآمد ہونے والی نوادرات صدیوں پرانی ہے جس کی مالیت کروڑوں روپے بتائی جاتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت مستحکم

دیوالی پر بونس کے بجائے مٹھائی ملنے پر ملازمین کا دلچسپ احتجاج، ویڈیو وائرل

افغانوں کو نہیں، بُرے کو بُرا کہیں

پنجاب میں بلدیاتی انتخابات لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2025 کے تحت کرانے کا فیصلہ

ایشیا کپ ٹرافی بھارتی بورڈ کو دبئی آکر لینا ہوگی، اے سی سی کا دو ٹوک مؤقف

ویڈیو

آنکھوں میں اندھیرا مگر خواب روشن: حسن ابدال کی اسرا نور کی کہانی

وطن واپسی کے 2 سال، کیا نواز شریف کی سیاسی زندگی اب جاتی عمرہ تک محدود ہوگئی ہے؟

شہباز حکومت اور جی ایچ کیو میں بہترین کوآرڈینیشن ہے، ون پیج چلتا رہے گا، انوار الحق کاکڑ

کالم / تجزیہ

افغانوں کو نہیں، بُرے کو بُرا کہیں

ہم ’یونیورس 25‘ میں رہ رہے ہیں؟

پاک افغان امن معاہدہ کتنا دیرپا ہے؟