پاکستان قطر کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے، وزیر اعظم

جمعرات 9 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے قطر کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور عزت مآب ڈاکٹر محمد بن عبدالعزیز الخلیفی نے آج وزیر اعظم ہاؤس میں ملاقات کی۔ قطری وزیر مملکت برائے خارجہ اور ان کے وفد کا خیرمقدم کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان قطر کے ساتھ اپنے تاریخی، دوستانہ اور برادرانہ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک نے ہمیشہ ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے۔ پاکستان قطر کے ساتھ اپنے بہترین تعلقات کو باہمی طور پر فائدہ مند اور مضبوط اقتصادی شراکت داری میں تبدیل کرنے کا خواہاں ہے۔

اس حوالے سے وزیراعظم نے اس بات پر زور دیا کہ دونوں ممالک کو باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں بالخصوص تجارت اور سرمایہ کاری میں دوطرفہ تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے مل کر کام جاری رکھنا چاہیے۔

وزیراعظم نے قطر انوسٹمنٹ اتھارٹی (کیو آئی اے) کے اہم کردار کا ذکر کرتے ہوئے  کہا کہ پاکستان چاہتا ہے کہ قطر پاکستان میں ترجیحی شعبوں میں اپنی سرمایہ کاری کے  پورٹ فولیو کو بڑھائے۔

وزیراعظم نے کہا کہ اس حوالے سے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (SIFC)  ہم آہنگی کو یقینی بنائے گی اور تمام تر سہولیات فراہم کرے گی۔

وزیر اعظم نے قطر کے امیر عزت مآب شیخ تمیم بن حمد الثانی اور وزیر اعظم اور وزیر خارجہ عزت مآب شیخ محمد بن عبدالرحمن بن جاسم الثانی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

قطری وزیر مملکت نے اپنے استقبال پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا اور انہیں قطر کی قیادت کا خصوصی پیغام پہنچایا۔ قطر اور پاکستان کے دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور پاکستان میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔

واضح رہے قطری وزیر مملکت برائے خارجہ امور قطر کے وزیر اعظم اور وزیر خارجہ کے خصوصی ایلچی کے طور پر پاکستان کے ایک روزہ دورے پر ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سہیل آفریدی کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہ ملی تو کابینہ کی تشکیل کیسے ہوگی؟ بیرسٹر گوہر نے بتا دیا

پاکستان میں رواں برس پولیو کیسز کی تعداد 30 تک پہنچ گئی

مریم نواز کا ایک اور سنگ میل، موبائل پولیس اسٹیشن اینڈ لائسنسنگ یونٹ پراجیکٹ کا افتتاح

فرانس چوری شدہ شاہی زیورات کی تلاش میں سرگراں، اب وہ انمول خزانہ کس حال میں ہوگا؟

الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے دیوالی پر 1400 ہندو خاندانوں میں تحائف تقسیم

ویڈیو

پی ایس ایل 2026 میں 2 نئی ٹیموں کی شمولیت کا امکان، کونسے شہر زیر غور؟

آنکھوں میں اندھیرا مگر خواب روشن: حسن ابدال کی اسرا نور کی کہانی

وطن واپسی کے 2 سال، کیا نواز شریف کی سیاسی زندگی اب جاتی عمرہ تک محدود ہوگئی ہے؟

کالم / تجزیہ

افغانوں کو نہیں، بُرے کو بُرا کہیں

ہم ’یونیورس 25‘ میں رہ رہے ہیں؟

پاک افغان امن معاہدہ کتنا دیرپا ہے؟