ایوان نہیں میدان، فیصلہ ہوگیا، مولانا فضل الرحمان

جمعرات 9 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ انہوں نے طے کرلیا ہے کہ اب  فیصلہ ایوان کے بجائے میدان میں ہوگا۔

وہ پشاور میں جلسے سے خطاب کر رہے تھے۔ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ میں جس جگہ کھڑا ہوں دلیل کے ساتھ کھڑا ہوں۔ مجھے کیا ضرورت ہے کہ آج 10 لاکھ لوگوں کو لیکر کھڑا ہوں۔ کہا جاتا ہے کہ الیکشن میں فوج کا کوئی کردار نہیں۔میں بھی پھر آپکو بتانا چاہتا ہوں کہ آئین اور قانون میں کوئی رولز نہیں ہے کہ فوج سیاست پر بات کریں۔

مولانا فضل الرحمان افواج پاکستان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی وردی پہن کر مجھ پر رعب ڈالنا چاہتا ہے یہ اس کی بھول ہے۔مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ فوج کو اب قبائلی علاقوں سے نکلنا ہوگا۔ ہمیں امن دینے کے نام پر قبائل کو تباہ و برباد کردیا گیا۔

انہوں کہا کہ ہم نے فیصلہ کرلیا ہے کہ اب ایوان نہیں میدان میں مقابلہ کریں گے، جب تک فضل الرحمان زندہ ہے وہ خاموش نہیں بیٹھے گا۔اس موقع پر مولانا فضل الرحمان نے یکم جون کو  مظفر گڑھ جنوبی پنجاب میں عوامی اسمبلی منعقد کرنے کا اعلان کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp