کراچی پولیس نے انتہائی مطلوب 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا

جمعہ 10 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کراچی پولیس نے قیوم آباد میں پولیس مقابلے کے بعد 2 انتہائی مطلوب ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا ہے۔

کراچی پولیس کے مطابق ساؤتھ کراچی کے علاقے قیوم آباد میں گشت کے دوران قبرستان کے قریب پولیس فورس نے 2 ملزمان کو رکنے کا اشارہ کیا تو ملزمان نے پولیس پر فائرنگ شروع کردی۔

مزید پڑھیں

پولیس کی جوابی فائرنگ سے ملزمان زخمی ہوگئے، جنہیں پولیس نے گرفتار کے اسپتال منقتل کردیا ہے، ملزمان کی شناخت فرید ولد عطا محمد اور فرحان ولد عطا محمد ہوئی ہے۔

پویس کے مطابق گرفتار ملزمان سے لوگوں سے چھینے ہوئے 4 عدد موبائل فونز، 6 گھڑیاں، ایئرپوڈس اور بغیر نمر پلیٹ موٹرسائیکل برآمد ہوئی ہے۔

گرفتار ملزمان آپس میں سگے بھائی ہیں اور شہر بھر میں اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتیں کر چکے ہیں اور اسی حوالے سے پولیس کو مطلوب تھے۔

پولیس نے ملزمان کی مختلف وارداتوں کی سی سی ٹی وی فوٹیجز بھی حاصل کر لی ہیں، جن میں ملزمان کو وارداتیں کرتے ہوئے واضح دیکھا جا سکتا ہے، ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے ان کے سابقہ کرمنل ریکارڈ کی چھان بین اور مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟

چمن میں دھماکا: 5 افراد جاں بحق، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے

گوگل ڈاؤن: دنیا بھر میں جی میل، یوٹیوب، سرچ اور ڈرائیو متاثر

خواتین کے پیٹ کے گرد چربی کیوں بڑھتی ہے؟

ویڈیو

اسلام آباد میں اولمپئین ارشد ندیم کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا شگفتہ انٹرویو

سعودی عرب اور پاکستان کسی بھی جارح کیخلاف ہمیشہ ایک رہیں گے، سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان

کالم / تجزیہ

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے

سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

چارلی کرک کا قتل