پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی مسلسل کمی کے بعد ایک بارپھر بڑا اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔
پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 4600 روپے کا اضافہ ہو گیا۔
ملک میں فی تولہ سونا 4600 روپے اضافے کے بعد 243800 روپے کا ہوگیا جب کہ 10 گرام سونا 3944 روپے اضافے کے بعد 209019 روپے کا ہو گیا ہے۔
اس کے علاوہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 191601 روپے ہو گئی۔
جبکہ عالمی بازار میں سونا 54 ڈالر اضافے کے بعد 2366 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ہے۔