پاکستان 13 برس بعد آج سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ کا فائنل کھیلے گا

ہفتہ 11 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان 13 برس بعد سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ کے فائنل میں پہنچ گیا۔ فائنل میچ آج (11 مئی) پاکستان اور جاپان کے درمیان شام 5 بج کر 30 منٹ پر کھیلا جائے گا۔ آخری راؤنڈ میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف میچ 1-1 گول سے برابر ہونے کے باوجود پاکستان فائنل میں جگہ بنانے میں کامیاب ہو گیا تھا۔

ملائشیا میں جاری 30ویں سلطان اذلان شاہ کپ میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین میچ 1-1 گول سے برابر ہوگیا تھا۔ پوائنٹس ٹیبل پر 5 میچ میں مجموعی طور 11 پوائنٹس کے ساتھ پاکستان فائنل میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوا تھا۔ گرین شرٹس نے 5 میچوں میں سے 3 میں کامیابی سمیٹی جبکہ 2 میچ برابری کے ساتھ ختم کیے تھے۔

سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ میں 6 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں، میزبان ٹیم ملائیشیا کے علاوہ پاکستان، کوریا، جاپان، نیوزی لینڈ اور کینیڈا کی ٹیمیں شامل ہیں۔ پاکستان نے گذشتہ ایونٹ میں تیسری پوزیشن کا میچ جیت کر کانسی کا تمغہ حاصل کیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp