پاک فوج میں اہم تقرر و تبادلے، کور کمانڈر پشاور تبدیل

ہفتہ 11 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاک فوج میں اہم ترقیاں اور تبادلے کیے گئے ہیں، 3 سینیئر افسران کو لیفٹییننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔

ترقی پانے والے پاک فوج کے ان افسران میں میجر جنرل احمد شریف، میجر جنرل عمر بخاری اور میجر جنرل عنایت حسین شامل ہیں۔

واضح رہے کہ کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل حسن اظہر حیات 16 مئی کو فوج سے اپنی مدت ملازمت پوری کرنے کے بعد ریٹائر ہو رہے ہیں، جبکہ سابق کور کمانڈر منگلا لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ ایمن بلال پہلے سے ہی ریٹائرمنٹ لے چکے ہیں جن کی جگہ پر سی ایل ایس لیفٹیننٹ جنرل نعمان ذکریا کو کور کمانڈر منگلا تعینات کیا گیا ہے۔

اب نئے ترقیاب ہونے والے افسران میں سے 2 کو ان جانے والے افسران کی جگہ پر معمول کے مطابق تعینات کیا گیا ہے۔

ان میں نئے ترقیاب ہونے والے لیفٹیننٹ جنرل عنایت حسین کو سی ایل ایس تعینات کیا گیا ہے جبکہ لیفٹیننٹ جنرل عمر بخاری کو کور کمانڈر پشاور تعینات کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ نئے ترقیاب ہونے والے لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف ڈی جی آئی ایس پی آر کے عہدے پر ہی برقرار رکھے گئے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp