بلوچستان کے علاقے گوادر میں مظلوم محنت کشوں کے قتل کے خلاف ریلی نکالی گئی جس میں غیرمقامی افراد کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا گیا۔
8 مئی کی رات سربندر، گوادر میں کام کرنے والے پنجابی محنت کشوں کے قتل کی مذمت کرنے کے لیے مقامی لوگوں کی جانب سے سربندر چوک سے جیٹی تک ریلی نکالی گئی جس میں زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔
مظلوم محنت کشوں کے قتل کے خلاف گوادر میں ریلی
8 مئی کی رات سربندر، گوادر میں کام کرنے والے پنجابی محنت کشوں کے قتل کی مذمت کرنے کے لیے، مقامی لوگوں کی جانب سے سربندر چوک سے جیٹی تک ریلی نکالی گئی
زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے اس تقریب میں شرکت کی
ریلی کے… pic.twitter.com/97uMFqcN0n
— PTV News (@PTVNewsOfficial) May 11, 2024
ریلی کے شرکا نے سربندر میں رہنے والے غیر مقامی لوگوں کے ساتھ اپنی یکجہتی کا اظہار کیا۔
شرکا نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن میں واضح طور پر پنجابی محنت کشوں کے قتل کی مذمت کی گئی۔
علاقے کے معززین اور مقامی لوگوں نے تمام دہشتگرد تنظیموں بشمول بی ایل اے، بی ایل ایف، بی آر اے، بی ایس او کے خلاف نعرے لگائے جو عوام میں نفرت پیدا کرتی ہیں۔
افسوسناک واقعہ ہم آہنگی توڑنے کی کوشش قرار
مقامی لوگوں نے کہاکہ یہ افسوسناک واقعہ قصبے میں بسنے والی مختلف برادریوں کے درمیان ہم آہنگی کو توڑنے کی کوشش ہے، سربندر ایک پرامن شہر ہےاور ذات پات، فرقہ، نسل اور عقیدے کی بنیاد پر تفریق کی شدید مذمت کرتا ہے۔
شرکا نے کہاکہ سربندر میں رہنے والے ہر شخص کی زندگی اہم ہے اور اسے ہر قیمت پر محفوظ بنانا چاہیے۔ اس پرامن شہر میں کسی کو خونریزی کرنے کی اجازت نہیں ہے۔
تمام شرکا نے مجرموں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کی اپیل کی ہے۔