بالی ووڈ کی اداکارہ رانی مکھر جی نے کئی دہائیوں پر محیط اپنے کئیریر میں بعض بلاک بسٹر فلموں سے انکار کیا۔ انہوں نے ایسا کیوں کیا ؟ اس کی تفصیلات نہایت دلچسپ ہیں۔
رانی مکھر جی نے ماضی میں جن بلاک بسٹر فلموں میں کام کرنے سے انکار کیا تھا ان میں عامر خان، سنجے دت اور اکشے کمار جیسے ہیروز نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔
1۔لگان
لگان جیسی مشہور فلم کے مرکزی کردار کے لئے سب سے پہلے رانی مکھر جی کا انتخاب کیا گیا تھا، لیکن بعض مسائل نے اداکارہ کو مجبور کردیا کہ وہ اس پروجیکٹ کی پیشکش کو ٹھکرا دیں۔
بعد ازاں 2001میں ریلیز ہونے والی فلم لگان کے ہدایت کار نے عامر خان کے مد مقابل مرکزی کردار ادا کرنے کے لئے اداکارہ گریسی سنگھ کو منتخب کیا تھا۔
2۔وقت
2005میں ریلیز ہونے والی فلم ’وقت‘ میں بطور ہیروئن کام کرنے کی پیشکش کی گئی تھی جبکہ اس فلم میں اکشے کمار نے بطور ہیرو کام کیا تھا۔
لیکن رانی مکھر جی اس پروجیکٹ کا حصہ بھی نہ بن سکیں اور فلم وقت کے لئے ہیروئن کا کردار اداکارہ پریانکا چوپڑا نے ادا کیا ۔
فلم ’وقت‘ میں مداحوں کو پریانکا چوپڑا اور اکشےکمار کی اسکرین کیمسٹری بہت پسند آئی تھی۔
3۔منابھائی ایم بی بی ایس
بالی ووڈ اداکارہ گریسی سنگھ اداکارہ رانی مکھر جی سے صرف لگان فلم ہی نہیں بلکہ بالی ووڈ کی مزاحیہ بلاک بسٹر فلم منا بھائی ایم بی بی ایس بھی حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئی تھیں۔
2003میں ریلیز ہونے والی اس فلم میں رانی مکھر جی کو ڈاکٹر ثُمن کا کردار ادا کرنے کی پیشکش کی گئی تھی، لیکن اداکارہ کو اپنے مصروف شیڈول کی وجہ سے راج کمار ہیرانی کی ہدایات میں بننے والی بلاک بسٹر فلم چھوڑنی پڑی تھی۔
4۔ بھول بھلیاں
2007میں ریلیز ہونے والی ہارر فلم میں ودیا بالن نے ناقابل فراموش اداکاری کی تھی لیکن پریا درشن کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں بھی پہلے رانی مکھر جی کا انتخاب کیا گیا تھا۔
لیکن رانی مکھر جی کے اس پروجیکٹ سے باہر ہونے کے بعد فلم میں ودیا بالن کو اونی کے کردار کے لئے سائن کیا گیا۔
5۔ہئی بے بی
ساجد خان کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ہئی بے بی سے ایک مرتبہ پھر رانی کا نقصان اور ودیا بالن کا فائدہ ہوا۔
اس فلم میں اکشے کمار، فردین خان اور رتیش دیش مکھ جیسے اداکار شامل تھے۔
ابتدائی طور پر اس فلم کی پیشکش رانی مکھر جی کو کی گئی تھی، جب وہ یہ فلم نہ کر سکیں تو ودیا بالن کو ایک چھوٹی بچی کی ماں کا کردار ادا کرنے کے لئے فلم میں سائن کیا گیا۔
واضح رہے کہ رانی مکھر جی کی حالی ہی میں اپنی فلم “Mrs Chatterjee Vs Norway” کے ریلیز ہونے کے بعد سے کامیابی کے عروج پر ہیں، اور ان کی یہ فلم ناروے میں بالی ووڈ کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم بن گئی ہے۔
فلم Mrs Chatterjee Vs Norway” “کی کہانی ایک سچے واقع پر مبنی ہے۔اس فلم کی کہانی ایک ایسی ماں کے گرد گھومتی ہے جو اپنے چھینے گئے بچوں کو واپس حاصل کرنے کے لئے جدوجہد کرتی ہے۔
فلم کو 17مارچ کو سینیما گھروں میں ریلیز کیا گیا تھا۔