آزاد کشمیر جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی مرکزی قیادت نے ان پرتشدد واقعات سے نہ صرف لاتعلقی کا اظہار کیا بلکہ بھارت کے منفی پروپیگنڈہ کو بھی بے نقاب کر دیا ہے۔
مزید پڑھیں
مرکزی کمیٹی کے مطابق تمام ممبران نے اس بات کا اعادہ کیا کہ ہماری تحریک پر امن ہے اور رہے گی۔ سوشل میڈیا پر ریاست پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا کسی طور پر بھی قابل قبول نہیں ہم پاکستانی ہیں اور پاکستان ہمارا ہے۔
مرکزی قیادت کے مطابق مکار دشمن بھارت کا میڈیا مقبوضہ کشمیر میں مظالم کو دبانے کے لیے بے بنیاد الزامات لگا رہا ہے جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔
قیادت نے اس بات کا یقین دلوایا کہ ہمارا جینا مرنا پاکستان کے ساتھ ہے اور ان شا اللہ مقبوضہ کشمیر بھارت سے آزاد کروا کر پاکستان کا حصہ بنائیں گے۔