کراچی میں کورنگی کے امتحانی مراکز پر پولیس اور اے ایس ایف اہلکار نقل کرانے میں ملوث نکلے، کورنگی جی ایریا کے امتحانی مرکز کا سپرنٹنڈنٹ علی حبیب سرکاری اہلکاروں کے ساتھ مل کر طلبا کو نقل کرا رہا تھا۔
مذکورہ انکشافات کیے ہیں ڈائریکٹر اسکولز ایجوکیشن نے ڈی جی اے ایس ایف اور پولیس حکام کو لکھے گئے خط میں، جس میں کہا گیا ہے کہ پولیس اہلکار موسیٰ، علی حبیب کا بھائی اور اے ایس ایف اہلکار احمد رشتے دار ہیں، موسیٰ اور احمد امتحانی مرکز میں فی اسٹوڈنٹ 1 سے 5 ہزار روپے کے عوض نقل کرا رہے تھے۔
مزید پڑھیں
خط مٰن زمید کہا گیا ہے کہ 11 مئی کو امتحانی مرکز پر چھاپہ مارا گیا تو اہلکاروں نے مجھے ویجیلنس ٹیم سمیت یرغمال بنالیا۔ مددگار 15 اور رینجرز کو کال کی تو زمان ٹاؤن پولیس اور رینجرز پونے گھنٹے بعد مدد کو پہنچے۔ پولیس اور رینجرز نے بازیاب کرا کے پولیس اہلکار موسیٰ اور اے ایس ایف اہلکار احمد کو حراست میں لے لیا ہے۔
ڈائریکٹر اسکولز کے مطابق محکمہ تعلیم نے سینٹر سپرنٹنڈنٹ علی حبیب اور اسکول ٹیچر سعدیہ بیگم کو فوری طور پر معطل کرکے قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔ خط میں سفارش کی گئی ہے کہ اے ایس ایف اور محکمہ پولیس غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث اپنے اہلکاروں کے خلاف کارروائی کرے۔