عمران خان کی درخواست ضمانت میں توسیع اور حاضری سے استتثنیٰ کی درخواستیں منظور

پیر 9 جنوری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مقامی اخبار میں رپورٹ ہونے والی خبروں کے مطابق سابق وزیر اعظم عمران خان دو مختلف مقدمات میں ضمانت میں توسیع اور حاضری سے استتثنیٰ قبول کر لیا گیا ہے۔

اسلام آباد میں درج  کیے مقدمے میں  چیئرمین  پی ٹی آئی عمران خان کی ضمانت میں 31جنوری تک توسیع کردی گئی۔

اسلام آباد کے ایڈیشنل سیشن جج ظفراقبال نےعمران خان کےخلاف تھانہ سیکریٹریٹ میں درج مقدمے  میں چیئرمین پی ٹی آئی کی ضمانت میں 31 جنوری تک توسیع کردی۔

دوسری طرف  اسلام آباد کے ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے توشہ خانہ ریفرنس میں عمران خان کے خلاف فوجداری کارروائی سے متعلق کیس کی سماعت کی۔

وکیل علی بخاری کی جانب سے فروری میں اگلی سماعت کی تاریخ دینے کی استدعاکی گئی،   الیکشن کمیشن کے وکیل سعدحسن نے عدالت میں پیش ہو کر آج عمران خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست پر اعتراض اٹھاتے ہوئےکہا عمران خان کی ضمانت تب تک منظور نہیں ہوسکتی جب تک وہ خود عدالت کےسامنے پیش نہیں ہوجاتے،آج اگر عمران خان پیش نہیں ہوتےتو ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے جائیں۔

تاہم عدالت نے عمران خان کی آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرتےہوئے اگلی سماعت پر حاضری کےلیے عمران خان کو نوٹس جاری کردیا۔

بعد ازاں عدالت نے 31 جنوری تک کیس ملتوی کردیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟

چمن میں دھماکا: 5 افراد جاں بحق، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے

گوگل ڈاؤن: دنیا بھر میں جی میل، یوٹیوب، سرچ اور ڈرائیو متاثر

خواتین کے پیٹ کے گرد چربی کیوں بڑھتی ہے؟

ویڈیو

اسلام آباد میں اولمپئین ارشد ندیم کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا شگفتہ انٹرویو

سعودی عرب اور پاکستان کسی بھی جارح کیخلاف ہمیشہ ایک رہیں گے، سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان

کالم / تجزیہ

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے

سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

چارلی کرک کا قتل