مکیش امبانی کی دولت کس بادشاہ سے زیادہ ہے؟

پیر 13 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تھائی لینڈ کے بادشاہ مہاوجیرالونگ کورن، جنہیں تھائی لینڈ کے کنگ راما ایکس کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، دنیا کے امیر ترین لوگوں میں سے ایک ہیں، ان کے پاس ہیروں اور جواہرات کا ایک بڑا ذخیرہ موجود ہے، وہ ہزاروں ایکڑ اراضی، مہنگی کاروں اور بے شمار دیگر پرتعیش اشیاء کے مالک بھی ہیں۔

فائنانشل ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق تھائی لینڈ کے شاہی خاندان کی دولت 40 ارب امریکی ڈالر یا سے زائد ہے، بادشاہ مہاوجیرالونگ کورکی بے پناہ جائیدادیں ملک بھر میں پھیلی ہوئی ہیں، جن میں سب سے زیادہ قابل ذکر 16,210 ایکڑ اراضی ان کی ملکیت ہے۔

ان کی زیر ملکیت زمینوں میں سے 40,000 کرائے کے معاہدوں سے مشروط ہے جن میں ملک کے دارالحکومت بنکاک میں 17,000 معاہدے شامل ہیں، ان کی زمینوں پر متعدد سرکاری عمارتیں، ہوٹلز، شاپنگ مالز واقع ہیں۔

سب سے اہم بات یہ ہے کہ ان کے پاس 545.67  قیراط براؤن گولڈن جوبلی ہیرا ہے، جس کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ یہ دنیا کا سب سے بڑا اور مہنگا ہیرا ہے، ڈائمنڈ اتھارٹی کی جانب سے اس کی قیمت 1 کروڑ 17 لاکھ امریکی ڈالر سے زائد بتائی گئی ہے۔

کہا جاتا ہے کہ بادشاہ مہاوجیرالونگ کورن کے پاس 38 طیارے ہیں جن میں 21 ہیلی کاپٹر، بوئنگ، ایئربس اور سکھوئی سپر جیٹ ماڈل شامل ہیں۔ وہ ہوائی جہاز کی دیکھ بھال پر سالانہ 524 کروڑ روپے خرچ کرتے ہیں۔

دنیا کے مہنگے ترین ہیرے کے مالک ہونے کے باوجود مہاوجیرالونگ کورن بھارتی تاجر اور صنعتکار مکیشن امبانی سے زیادہ دولت مند نہیں، مکیش امبانی کے اثاثے مارچ 2024 تک 113.7 ارب امریکی ڈالر تک پہنچ چکے تھے جبکہ تھائی لینڈ کے شاہی خاندان کی دولت 40 ارب امریکی ڈالر ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp